امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2,75,936 ایم ٹی  بھارت آٹا، 2,96,802 ایم ٹی بھارت دال (چنا) اور 3,04,40,547 کلو گرام پیاز رعایتی  نرخوں پر صارفین کو فروخت کئے گئے

Posted On: 07 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کی وزارت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ آٹے کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے، نیم سرکاری اور کوآپریٹو تنظیموں جیسے کیندریہ بھنڈار، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) اور نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا  لمیٹڈ(این اے ایف ای ڈی) کے لیے 6 ایل ایم ٹی گندم @21.50 روپے/کلو گرام اوپن مارکیٹ سیل اسکیم [اوایم ایس ایس (ڈی)] کے تحت آٹا میں تبدیل کرنے اور اسے 'بھارت آٹا' برانڈ کے تحت عوام کو ایم آرپی (زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت) 27.50 روپے فی کلو پر فروخت کے لیے پیش کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

اس کا مقصد عام صارفین کو سستی قیمت پر آٹا دستیاب کرانا ہے۔ بھارت آٹا کے علاوہ، سبسڈی والی بھارت دال (چنا دال) اور پیاز بھی مرکزی/ریاستی کوآپریٹو ایجنسیوں کے ذریعے حقیقی/موبائل ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ 2,75,936 ایم ٹی بھارت آٹا، 2,96,802 ایم ٹی بھارت دال (چنا) اور 3,04,40,547 کلو گرام پیاز عام صارفین کو رعایتی نرخوں پر فروخت کی  گئی ہے۔ حکومت نے‘بھارت’ برانڈ کے تحت چاول کی خوردہ فروخت بھی شروع کی ہے ،جس کی ایم آرپی عام صارفین کے لیے 29 روپے فی کلوگرام سے زیادہ نہیں ہے۔

حکومت ہند کے محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم نےمورخہ 16دسمبر2023 کے حکم کے ذریعے ایف سی آئی کو ہدایت کی کہ وہ نیفیڈ/این سی سی ایف /کیندریہ بھنڈار کو بھارت آٹا کے لیے گندم کی موثر ایشو قیمت21.50روپے فی کوئنٹل کی موجودہ ریزروقیمت پر  پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف) سے 43l روپے فی کوئنٹل کی رعایت دینے کے بعد 1715روپےفی کوئنٹل رکھیں۔

 بھارت آٹا زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کی قیمت 27.50 روپے فی کلوگرام  سے زیادہ نہیں ہے جو کہ آٹے کی تمام ہندوستانی اوسط خوردہ قیمتوں سے کم ہے۔

نیفیڈ/این سی سی ایف /کیندریہ بھنڈار اپنے حقیقی ریٹیل آؤٹ لیٹس اور موبائل وین کے ذریعے اور دیگر ریٹیل چینز اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے بھارت آٹا فروخت کر رہے ہیں۔

01.01.2024 تک، سنٹرل پول میں گیہوں اور چاول کا اسٹاک بالترتیب 163.53 لاکھ میٹرک ٹن اور 181.76 لاکھ ایم ٹی تھا جو بفرا سٹاکنگ کے اصولوں سے اوپر ہے۔

***********

 

)ش ح۔اک۔ ع آ(

U. No.4580


(Release ID: 2003643)
Read this release in: English , Hindi