عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ایک ملک ایک پورٹل

Posted On: 07 FEB 2024 5:34PM by PIB Delhi

حکومت نے شکایات کے ازالے کا ایک متحدہ  پلیٹ فارم تیار کیا  ہے جس کا نام عوامی  شکایات کے ازالے اور نگرانی  کا مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) ہے جو https://pgportal.gov.in پر قابل رسائی ہے۔ کوئی بھی شہری سی پی جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں/ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتا ہے۔ حکومت ہند میں ہر وزارت/محکمہ اور ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کو اس نظام تک رسائی حاصل ہے اور متعلقہ وزارتوں/محکموں/ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے شکایات کو حل کیا جاتا ہے۔ اس نظام پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تقریباً 1.3 لاکھ شکایتی افسروں کا نقشہ بنایا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو 19 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں   کے عوامی شکایات کے ازالہ کے  پورٹل کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔

حکومت نے 2019 میں بہتر حکمرانی کے اشاریہ  (جی جی آئی) فریم ورک کا آغاز کیا ہے تاکہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشترکہ اشارے پر ریاست کی  گورننس کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اشاریہ  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تقابلی تصویر فراہم کرتا ہے، جبکہ بہتری کے لیے مسابقتی جذبہ پیدا کرتا ہے۔ بہتر حکمرانی کے اشاریہ  ، جی جی آئی 2020-21 کا دوسرا ایڈیشن 2021 میں جاری کیا گیا تھا جس میں دس شعبوں یعنی زراعت اور اس سے منسلک سیکٹر،  تجارت اور صنعت ، انسانی وسائل کی ترقی، صحت عامہ، سرکاری بنیادی ڈھانچہ  اور یوٹیلٹیز، اقتصادی گورننس، سماجی بہبود اور ترقی، عدلیہ اور پبلک سیفٹی ماحولیات اور شہریوں پر مرکو ز گورننس کے تحت کل 58 اشاریوں کا احاطہ کیا گیا تھا ۔

 

 ش ح۔م  ع - ج

UNO-4581



(Release ID: 2003638) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Telugu