سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
او بی سی طلباء کے لیے جونیئر ریسرچ فیلوشپ
Posted On:
07 FEB 2024 2:36PM by PIB Delhi
حکومت، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے ،او بی سی طلبہ کو ہر سال 1000 جونیئر ریسرچ فیلوشپ دے رہی ہے۔این ایف او بی سی اسکیم کے تحت سلاٹس کی کل تعداد 1000 سالانہ ہے۔
این ایف او بی سی اسکیم کے تحت، انتخاب یو جی سی- این ای ٹی- جے آر ایف اور سی ایس آئی آر- این ای ٹی- جے آر ایف امتحانات کے امیدواروں کی میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ ایم فل/پی ایچ ڈی کرنے کے لیے پیشگی مطالعہ اور تحقیق کی جا سکے۔
حکومت نے گزشتہ سال جے آر ایف کی رقم پر نظر ثانی کی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
فیلوشپ کی شرحوں میں اضافہ یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل
|
موجودہ شرجیں (روپئے ماہانہ)
|
نظر ثانی شدہ شرحیں (روپئے ماہانہ)
|
جے آر ایف (جونیئر ریسرچ فیلوشپ)
|
2 سال کے لیے @ 31000 روپئے ماہانہ
|
2 سال کے لیے @ 37000روپئے ماہانہ
|
ایس آر ایف (سینئر ریسرچ فیلوشپ)
|
باقی مدت کے لیے @ 35000 روپئے ماہانہ
|
باقی مدت کے لیے @ 42000 روپئےماہانہ
|
این ایف او بی سی اسکیم کے تحت، انتخاب یو جی سی- این ای ٹی- جے آر ایف اور سی ایس آئی آر-این ای ٹی- جے آر ایف امتحانات کے امیدواروں کی میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4568
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2003580)
Visitor Counter : 61