سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم بی اے کے تحت مفاہمت نامے

Posted On: 07 FEB 2024 2:40PM by PIB Delhi

حکومت نے ،نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے پیغام کو پھیلانے اور حساسیت کے پروگرام، بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں وغیرہ کرنے کے لیے، اب تک چھ روحانی/سماجی خدمت تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے کیے ہیں۔

جن چھ روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں وہ حسب ذیل ہیں:

  1.  برہما کماری
  2.  سنت نرنکاری منڈل
  3.  آرٹ آف لیونگ
  4.  آل ورلڈ گایتری پریوار
  5.  اسکون
  6.  شری رام چندر مشن

مفاہمت نامہ  کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:

  1.  کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لیے- زمینی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے؛
  2. اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں کو نشہ آور  مادہ سے پاک بنانے کے لیے توجہ مرکوز کرنا؛
  3.  کمیونٹی پیش رسائی  اور منحصر آبادی کی شناخت؛
  4.  مشاورت اور بازآبادکاری میں اضافہ؛ اور
  5.  نوجوانوں اور نوعمروں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی پر توجہ دینا۔

نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز، 15 اگست 2020 کو سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت نے کیا تھا اور اسے ملک بھر کے تمام اضلاع میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ نشا مکت بھارت ابھیان، عوام تک رسائی کو یقینی بناتا ہے اور اعلی تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، نشہ آورمادہ کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلاتا ہے، انحصار کرنے والی آبادی تک کرتاہے اور ان کی شناخت کرتا ہے، اسپتالوں اور بحالی مراکز میں مشاورت اور علاج کی سہولیات پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور سروس فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔

نشا مکت بھارت ابھیان مہم، رضاکارانہ بنیادوں پر چلتی ہے، جس میں عوام کی شرکت اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔ این ایم بی اے میں بڑی تعداد میں خواتین، طلباء، تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

این ایم بی اے کی کامیابیاں

  1.  اب تک، عملی طور پر چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 10.73 سے زیادہ کروڑ لوگوں کو نشہ آور مادہ کے استعمال کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے، جن میں 3.39 سے زیادہ کروڑ نوجوان اور 2.27 سے زیادہ کروڑ خواتین شامل ہیں۔
  2.  3.29 لاکھ سے زیادہ  تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام، ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
  3.  8000 سے زیادہ  ماسٹر رضاکاروں (ایم ویز) کی ایک مضبوط فورس کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔
  4. ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری۔
  5.  این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن، این ایم بی اے  سرگرمیوں کا   اعداد وشمار  حاصل  کرنے اور جمع کرنے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
  6. این ایم بی اے  ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) ابھیان کے بارے میں صارف/ ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے، ایک آن لائن مباحثے کا فورم، این ایم بی اے  ڈیش بورڈ، ای- عہد۔
  7.  منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں، 99595 تعلیمی اداروں کے 1.67  کروڑ سے ز یادہ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد کیا۔
  8.  نوجوانوں اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے ‘نشے سے آزادی- قومی نوجوان اور طلبہ کے باہمی تعامل کا ایک پروگرام’، ‘نیا بھارت، نشا مکت بھارت’، ‘این ایم بی اے کی بات چیت’ جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، ملک میں منشیات کی مانگ میں کمی  کرنے کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ مادہ کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے، اس محکمے نے  منشیات کی طلب میں کمی کرنے کا قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) تیار کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کر رہا ہے، جو کہ ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جس کے تحت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے:

  1. روک تھام کی تعلیم اور بیداری پیدا کرنے  کے‘ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) کا انتظامیہ ، صلاحیت کی تعمیر، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ منشیات کی مانگ میں کمی کے پروگرام وغیرہ۔
  2. ‘این جی اوز/وی اوز عادی افراد کے لیے مربوط بحالی کے مراکز (آئی آر سی ایز) کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے؛ نوعمروں میں منشیات کے استعمال کی ابتدائی روک تھام کے لیے کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی)، آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سی) اور  نشے کی لعنت کو ختم کرنے کے ضلعی مراکز  (ڈی ڈی اے سیز)’; اور
  3.  نشے کے علاج کی سہولیات کے لیے سرکاری اسپتال (اے ٹی ایفز)

این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیاں کی گئی ہیں۔

  1. عادی افراد کے لیے  342 بحالی  کے مربوط مراکز  (آئی آر سی ایز)، جو منشیات استعمال کرنے والوں کو علاج معالجے کے ساتھ ساتھ مشاورت، نشہ ختم کرنے/ نشے کی لعنت سے چھٹکارا دلانے ، دیکھ بھال کرنے اور سماجی دھارے میں دوبارہ انضمام  کرنےکے بعد فراہم کرتے ہیں۔
  2.  47 کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) پروگرام، 18 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ منشیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور زندگی کے ہنر سکھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
  3. 74 آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سیز) جو اسکریننگ، تجزیہ اور مشاورت کی فراہمی کے ساتھ، محفوظ جگہ فراہم کرتے ہیں اور اس کے بعد، علاج اور بحالی کی خدمات سے رجوع اور ربط فراہم کرتے ہیں۔
  4.  66 سرکاری اسپتالوں میں نشے کے علاج کی سہولیات (اے ٹی ایفز) ۔
  5. نشے کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے53 ضلعی مراکز (ڈی ڈی اے سیز)؛ جو آئی آر سی اے، او ڈی آئی سی اور سی پی ایل آئی کی طرف سے فراہم کردہ تینوں سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرتے ہیں۔
  6.  ضرورت مندوں تک رسائی میں آسانی کے لیے ان تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
  7.  اس ہیلپ لائن کے ذریعے، مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی مشاورت اور فوری حوالہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعے نشے سے نجات کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن 14446 قائم کی جا رہی ہے۔
  8.  ایم او ایس جے ای نے طلباء (6ویں سے 11ویں جماعت)، اساتذہ اور والدین کو منشیات پر انحصار، نمٹنے کی حکمت عملیوں اور زندگی کی مہارتوں کے بارے میں حساس بنانے کے لیے نوچیتنا ماڈیولز، ٹیچر ٹریننگ ماڈیولز تیار کیے ہیں۔

منشیات کے کنٹرول کی بیورو (این سی بی) نے پچھلے تین سالوں میں لوگوں کو اس طرح کی گھناؤنی عادات سے بچانے کے لیے، فراہمی کے سلسلے میں   مداخلتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں-

سال 2023-2018 (نومبر) کی مدت کے لیے تمام ڈی ایل ای ایز کے ذریعے  مقدمات/گرفتاری/ ضبط کی گئی منشیات*

 

2021

2022

2023 (نومبر)*

مجموعی معاملات

68,144

102,769

94,472

گرفتار شدہ ہندستانی شہری

92,945

125,739

113,340

گرفتار شدہ غیر ملکی شہری

593

777

509

مجموعی طو رپر گرفتار شدہ افراد

93,538

126,516

113,849

منشیات/سال

2021

2022

2023 (نومبر)*

ایسیٹک اینہائیڈرائیڈ (کلوگرام میں)

24,265

333

40

اے ٹی ایس (کلوگرام میں)

387

1,224

3,234

کوکین (کلوگرام میں)

364

218

175

کوڈین (کلوگرام میں)

660

355

59

کوڈین (لیٹر میں)

994

2,922

70

سی بی سی ایس (لیٹر میں)

569

1,059

3,102

ایفی ڈرائن /سیوڈو ایفی ڈرائن (کلو گرام میں)

325

1,001

965

فینٹانیل ایچ سی ایل (کلو گرام میں)

0

0

0

گانجہ (کلوگرام میں)

812,545

718,376

547,108

حشیش (کلوگرام میں)

4,197

3,495

2,689

حشیش کا تیل (کلوگرام میں)

112

104

41

ہیروئن (کلوگرام میں)

7,197

5,410

2,333

کیٹامین (کلوگرام میں)

1

3

26

کھٹ کے پتے (کلوگرام میں)

47

0

320

ایل ایس ڈی (بلاٹ میں)

6,314

1,150

35,596

ایم ڈی ایم اے (کل گرام میں )

117

63

47

میفیڈرون (کلوگرام میں)

138

2,872

300

میسکالائن  (کلوگرام میں)

0

2

0

میتھاکولون (مینڈریکس) (کلوگرام میں)

15

57

20

مورفین (کلوگرام میں)

96

129

175

مورفین (لیٹر میں)

35

0

0

افیون (کلوگرام میں)

5,161

3,805

6,215

پوست پاؤڈر اور  پوست کا بھوسا (کلوگرام میں)

642,609

398,356

466,150

انجیکشن (تعداد میں)

173,325

91,982

103,074

سی بی سی ایس (بوتل میں)

1,531,666

1,320,132

1,323,710

میں تمام اقسام کی گولیاں کلو گرام میں

1,667

802

1,150

 تمام قسم کی گولیاں تعداد میں

37,989,918

17,296,622

11,832,943

*عبوری اعداد وشمار

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4565

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2003528) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi