پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درپردہ نمائندگی کاعمل

Posted On: 06 FEB 2024 6:32PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سرپنچ پتی/ پردھان پتی کا عمل، منتخب خواتین نمائندوں (ای ڈبلیو آرز) کی صلاحیت سازی اور ان میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان اسکیم کے ذریعہ ای ڈبلیو آرز سمیت منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی کے وسیع عمل کے علاوہ، وزارت مختلف مسائل پر ورکشاپس، کانفرنسز، کمیٹیوں اور ماہر گروپوں کی ایک سیریز کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت کےلئے ای ڈبلیو آرز کے ساتھ مصروف عمل ہے۔مذکورہ ورکشاپس اور بات چیت سے حاصل ہونے والے بہترین طریقوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ مختلف کمیٹیوں اور ماہر گروپوں کی طرف سے دی گئی سفارشات کی بنیاد پر وزارت وقتاً فوقتاً ریاستوں کو مشورے جاری کرتی رہی ہے۔

اسی تعلق سے، مذکورہ وزارت نے ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گرام سبھا کی میٹنگوں سے پہلے علیحدہ وارڈ سبھا اور مہیلا سبھا کی میٹنگوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کریں اور ساتھ ہی گرام سبھا اور پنچایت میٹنگوں میں خواتین کی موجودگی اور شرکت کو بڑھانے، خواتین پر مبنی سرگرمیوں کے لیے پنچایت فنڈز مختص کرنے، خواتین کی ناجائز تجارت جیسی برائیوں سے نمٹنے، لڑکیوں کی جنین کشی، بچوں کی شادی وغیرہ کے لیے بھی ریاستوں کوہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ،مذکورہ وزارت پنچایتوں کے ای ڈبلیو آرز کی صلاحیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاکہ وہ گرام پنچایتوں میں مؤثر طریقے سے کام کر سکیں اور اپنے قائدانہ کردار کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔ وزارت گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور پنچایتوں کے ذریعہ نافذ کی جا رہی مختلف اسکیموں کی تیاری کے لیے گرام سبھا کی میٹنگوں میں سرگرم شرکت کے ذریعہ پنچایتوں کے کام کاج میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

جھارکھنڈ سمیت 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین سرپنچوں کی تعداد درج ذیل ہے:-

 

نمبرشمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےکےنام

تعداد

1

آندھرا پردیش

7514

2

اروناچل پردیش

183

3

آسام

1205

4

بہار

4433

5

چھتیس گڑھ

5585

6

گوا

65

7

گجرات

6322

8

ہریانہ

2875

9

ہماچل پردیش

1942

10

جموں و کشمیر(مرکزکا زیر انتظام علاقہ)

473

11

جھارکھنڈ

1462

12

کرناٹک

3640

13

کیرالہ

597

14

لداخ (مرکزکا زیر انتظام علاقہ)

15

15

مدھیہ پردیش

5075

16

مہاراشٹر

15744

17

منی پور

2

18

میزورم

24

19

اوڈیشہ

3990

20

پنجاب

4627

21

راجستھان

5221

22

سکم

35

23

تمل ناڈو

6977

24

تلنگانہ

7098

25

تریپورہ

315

26

اتراکھنڈ

3735

27

اتر پردیش

25932

28

مغربی بنگال

2180

کل تعداد

117266

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

[ماخذ: ای گرام سوراج پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات

پورٹل تک رسائی  https://egramswaraj.gov.in

*****

ش ح۔ش م۔ف ر

 (U: 4550)


(Release ID: 2003430) Visitor Counter : 77
Read this release in: English , Hindi