سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے تمام اقدامات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کام کی تقسیم اور اقتدار کی لامرکزیت پر زور دیا
سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی،اجتماعی ٹیم کے جذبے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور محنت کا نتیجہ ہے: جناب گڈکری
Posted On:
07 FEB 2024 11:33AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے تمام کوششوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کام کی تقسیم اور اقتدار کی لامرکزیت پر زور دیا۔ گزشتہ روز ‘‘پراجیکٹ مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میں عمدگی’’ کے تھیم کے ساتھ پروگرام 2022 ایوارڈ کے لیے ‘‘نیشنل ہائی ویز ایکسی لینس ایوارڈز (این ایچ ای اے)’’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شہریوں کے لئے سڑکوں، سرنگوں، پلوں کی تعمیر کی ناقابل یقین رفتارکے عزم کو فخر کے طور پر دہرایا۔
جناب گڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اجتماعی ٹیم جذبے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوششیں لاگت کو کم کرنے اور تعمیراتی معیار کو بڑھانے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے ٹھیکداروں ، ڈی پی آر مشیروں ، انجنئروں اور چیف انجنئروں کو مبارکباد پیش کی ، جنہوں نے سڑک کی حفاظت ، لوگوں کی زندگی بچانے اور ملک کی تعمیر میں عمدہ کام کرنے کے لئے ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
جناب گڈکری نے صنعت کو درپیش چیلنجوں کے بار ے میں بات کی ،جس میں بلیک اسپاٹس کی تعداد میں اضافہ ، روڈ وے کے شعبے کی وجہ سے آلودگی ، سڑک کے سنگلز میں مغالطہ سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔انہو ں نے محتاط رہنے پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈروں کو اپنی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیرمملکت جنرل (ریٹارڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ ان تھک کوششوں کے لئے جیوری کا شکریہ ادا کیا اور باوقار ایوارڈ کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سڑک کے سگنلز کواس طرح نافذ کیا جائے گا جس سے سڑک حادثات کم ہوں گے۔
سکریٹری جناب انوراگ جین نے اس بات پر زور دیا کہ انجینئروں کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلیک اسپاٹس کی شناخت اور ان کی اصلاح جیسے عمل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعمیرات کے معیار اور وقت پر منصوبوں کی تکمیل پر زور دیا۔
ملک میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور بڑھانے کے مقصد سے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 2018 میں ‘‘نیشنل ہائی ویز ایکسیلنس ایوارڈز (این ایچ ای اے)’’ شروع کیا تاکہ شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی اور ان کے درمیان صحت مندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کیا جاسکے ۔
اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے اعلیٰ حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔ کنسیشنیئرز، ڈویلپرز، کنٹریکٹرز، ماہرین تعلیم اور این جی اوز کے نمائندوںسمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پینل مباحثوں کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سینئر حکام اور شعبے کے ماہرین نے کی۔ تقریب کے دوران، پراجیکٹ مینجمنٹ، آپریشنز اور مینٹیننس، ہائی وے سیفٹی، گرین ہائی ویز، اور چیلنجنگ حالات اور جدت طرازی میں شاندار کام کرنے والے کنسیشنر/ ٹھیکیداروں کو ایوارڈز پیش کئے گئے۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-4558
(Release ID: 2003424)