امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فورنسک سہولیات کی جدید کاری

Posted On: 06 FEB 2024 5:49PM by PIB Delhi

حکومت، ملک میں فورنسک سائنس کےلئے ایکو سسٹم سمیت جانچ اور استغاثہ کی صلاحیتوں  کو مضبوط کرنے پر مرکوزکررہی ہے۔ ملک میں فورنسک سہولیات کو مضبوط بنانے کا عمل ایک پائیدار اور مسلسل عمل ہے جو فرق کے تجزیہ اورمانگ کی تشخیص پر منحصر ہے۔ ‘پولیس’ اور ‘پبلک آرڈر’  ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاست کا معاملہ ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے، جانچ ،  جرائم اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی  اورمتعلقہ فورنسک سائنسی سہولیات  شمیت شہریوں کی زندگی اور جائیدار کی حفاظت کیا ذمہ داریاں متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی ہیں۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعہ شائع کردہ پولیس آرگنائزیشن رپورٹ، 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 32 ریاستی فورنسک سائنس لیبارٹریز (ریاستی ایف ایس ایل)، 106 علاقائی فورنسک سائنس لیبارٹریز، اور 552 موبائل فورنسک سائنس وہیکلز ہیں۔ ان کے علاوہ، ملک میں 7 سنٹرل فورنسک سائنس لیبارٹریز ہیں، جو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، ریاستوں/مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ ان کے حوالے کردہ جرائم کی نمائشوں کے فورنسک تجزیہ کے کام کو پورا کرتی ہیں، اور فورنسک میں تحقیق اور ترقی کی سرگرمیاں بھی انجام دیتی ہیں۔

    حکومت کی طرف سے ملک میں فورنسک سہولیات کو جدید اور مضبوط بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں جو فورنسک تحقیقات کی تکمیل میں لگنے والے وقت  کی حد کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔

 (i) بھوپال، گوہاٹی، پونے اور کولکتہ میں سنٹرل فورنسک سائنسز لیبارٹریوں کی جدید کاری۔

(ii) سنٹرل فورنسک سائنسز لیبارٹریز میں مشینری اور آلات کو اپ گریڈ کرنا، جس میں نارکوٹک ڈرگس اور سائیکو ٹراپک مادہ، ڈیجیٹل فورنسک ، ڈی این اے فورنسک تجزیہ، فورنسک سائیکالوجی میں فورنسک کے نئے شعبے شامل ہیں۔

  (iii) چندی گڑھ میں سنٹرل فورنسک سائنسز لیبارٹری میں جدید ترین ڈی این اے تجزیہ اور تحقیق اور ترقی کی سہولت کا قیام۔ نئی سہولت نے دسمبر 2019 سے کام شروع کر دیا ہے۔

 

(iv) ڈیجیٹل دھوکہ دہی/سائبر فورنسک کے اہم معاملات کی تحقیقات کے لیےحیدرآبادمیں سینٹرل فورنسک سائنسز لیبارٹری میں نیشنل سائبر فورنسک سائنس لیبارٹری کا قیام۔ لیبارٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔

(v) ایک ای- فورنسک آئی ٹی پلیٹ فارم کو فعال کردیا گیا ہے، جو ملک میں 117 فورنسک سائنس لیبارٹریز (مرکزی اور ریاستی) کو جوڑتا ہے۔

(vi) نیشنل فورنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو ) کو سال 2020 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت ملک کے تمام حصوں میں معیاری اور تربیت یافتہ فورنسک افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ این ایف ایس یو کا ہیڈکوارٹر گجرات کے گاندھی نگر میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ، این ایف ایس یو کا کیمپس دہلی، گوا، اگرتلہ (تریپورہ)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، دھارواڑ (کرناٹک)، اور گوہاٹی (آسام) میں واقع ہیں۔ این ایف ایس یو  نے امپھال (منی پور) اور پونے (مہاراشٹر) میں تربیتی اکیڈمیاں بھی شروع کی ہیں۔

(vii) نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت ڈی این اے تجزیہ، سائبر فورنسک اور ان کی فورنسک لیبارٹریوں میں متعلقہ سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد۔ 250.5954 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

(viii) فورنسک صلاحیتوں کی جدید کاری کے لیے ایک اسکیم کی شروعات کی گئی ہے، جس کے لئے  2080.5 کروڑ روپے کے کل مالی اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشینری اور آلات کی جدید کاری کے لیے اعلیٰ معیار کی فورنسک سائنس کی سہولیات تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا، اور ملک میں فورنسک سائنس کے لیے تعلیمی سہولیات کی توسیع کے ذریعے ان لیبارٹریوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی دستیابی میں سہولت فراہم کرے گا۔

‘‘ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فورنسک سائنس لیبارٹریوں کی جدید کاری کے لیے 13 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے  اب تک155 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور  اسکیم کے تحت ‘‘ملک کے تمام اضلاع اور ریاستی  ایف ایس ایلز کے لیے موبائل فورنسک وین’’ کی فراہمی کی خاطر10 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 69.5 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل فورنسک سائنسز یونیورسٹی کے آف کیمپسز اور سنٹرز آف ایکسیلنس کےعنصر کے قیام کے لیے اسکیم کے تحت 300 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 

(ix) فورنسک  جانچ میں کو یقینی بنانے کے لیے، ڈائریکٹوریٹ آف فورنسک سائنس سروسز، ایم ایچ اے نے درج ذیل رہنما خطوط جاری کیے ہیں:

-  این اے بی ایل معیارات (آئی ایس او  17025) کے مطابق لیبارٹریوں کی منظوری کے لیے کوالٹی مینوئلز اور فورنسک  سائنسز کے نو شعبوں میں ورکنگ پروسیجر مینوئل۔

- حیاتیات اور ڈی این اے ڈویژن کے لیے کوالٹی مینوئلز اور ورکنگ پروسیجر مینوئل۔

- تفتیشی افسروں اور طبی افسران کے لیے جنسی زیادتی کے مقدمات میں فورنسک ثبوت جمع کرنے، محفوظ کرنے اور نقل و حمل کے لیے رہنما خطوط۔

- فورنسک سائنسز لیبارٹریز کے قیام / جدید کاری  کے لیے آلات کی معیاری فہرست۔

     داخلی امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا  میں آج ایک سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-4545  


(Release ID: 2003357) Visitor Counter : 63
Read this release in: English , Hindi