خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں آتم نربھر بھارت ابھیان

Posted On: 06 FEB 2024 4:47PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں آتم نربھر بھارت ابھیان – ووکل فار لوکل کے ایک حصے کے طور پر، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے نیز انہیں مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ  ”پی ایم ایف ایم ای اسکیم“ کو نافذ کر رہی ہے۔ اسکیم بنیادی طور پر ون ڈسٹرک ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) طریقہ کار اپناتی ہے تاکہ خریداری، مشترکہ خدمات حاصل کرنے اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لحاظ سے پیمانے کا فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ یہ ویلیو چین کی ترقی اور سپورٹ انفراسٹرکچر کی صف بندی کے لیے فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

31 جنوری 2024 تک، اسکیم کے تحت، مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں واقع مستفیدین کو کریڈٹ سے منسلک سبسڈی کے لیے 72,840 قرضوں کی منظوری دی گئی، جن میں پنجاب میں 1,933 مستفیدین شامل ہیں۔ ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے نفاذ میں مائیکرو انٹرپرائزز کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، قرض دینے والے بینکوں، متعلقہ وزارتوں/ محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باقاعدہ فالو اپ/ جائزہ میٹنگوں کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، مستفیدین کو پروجیکٹ کی تشکیل، عمل درآمد، کریڈٹ تک رسائی، مشین/آلات کے مینوفیکچررز سے روابط، حفظان صحت اور کوالٹی کنٹرول وغیرہ کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا گنجائش سازی جزو اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے نئے اور موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ افراد کو فوڈ پروسیسنگ اور انٹرپرینیورشپ ٹریننگ فراہم کرنے کا تصور کرتا ہے۔ اب تک 2190 تربیتی سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت تربیت یافتہ افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

تربیت حاصل کرنے والے کی قسم

تعداد

1

ماسٹر ٹرینر (ایم ٹی)

526

2

ضلعی سطح کا ٹرینر (ڈی ایل ٹی)

1,058

3

ضلع ریسورس پرسن (ڈی آر پی)

1953

4

مستفید

63,099

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ

 

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر مملکت کماری ایم شوبھا کارندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4527



(Release ID: 2003339) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi