وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کتب خانے انتہائی اہمیت کے حامل ادارے ہیں - میناکشی لیکھی


نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نے ’فیدرس، فولز اینڈ فارٹس ‘نامی کتاب کے مصنفین ایل سومی رائے اور ڈاکٹر تھنگجم ہندوستانی دیوی کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا

Posted On: 06 FEB 2024 8:07PM by PIB Delhi

میوزیم کا تعلیمی اور تحقیقی شعبہ گزشتہ برسوں سے ایک بین ضابطہ نقطہ نظر کے ساتھ اپنے ماڈیولز کو باہم اثر پذیر انداز میں بنانے میں بہترین کوششیں انجام دے رہا ہے۔ اس سفر کو آگے جاری رکھتے ہوئے، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) نے پینگوئن اور اماسی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اپنی لائبریری میں ’فیدرس، فولس اینڈ فارٹس‘ نامی کتاب کے مصنفین ایل سومی رائے اور ڈاکٹر تھنگجم ہندوستانی دیوی کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا ہے ۔ اس کوشش کے ساتھ ، یہ اداروں کی لائبریریوں کو غیر رسمی انداز میں تخلیقی گفتگو کے لیے پاور ہاؤس کے طور پر پیش کرنے کے اس سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XZWW.jpg

 

یہ کتاب منی پوری لوک کہانیوں کا ایک دلچسپ بیان ہے جو تخلیقی انداز میں بیان کی گئی ہیں۔ کتاب کی عکاسی ایک اہم عنصر کی تشکیل کرتی ہے اور منی پور کی گہری جڑوں والی بصری ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے۔ مصنف کے ساتھ، کتاب کے ایک اقتباس کا خصوصی مطالعہ ثقافت اور امورخارجہ کی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی نے خوبصورتی سے کیا ہے۔ انہوں نے لائبریریوں کی اہمیت پر زور دیا اور اپنی پرانی یادوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں، لائبریری اور ایک کپ کافی کیسے ان کا دن مکمل کر سکتی ہے۔ ایک انتہائی اہمیت کے حامل ادارے کے طور پر لائبریریوں کے لیے ان کا وژن مستقبل میں این جی ایم اے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WTNS.jpg

عصر حاضر کی لائبریریاں خاموش بیٹھنے کی جگہوں سے پرکشش اور انٹرایکٹو جگہوں کی شکل اختیار کر گئی ہیں جو غیر رسمی سیکھنے کے طریقہ کار اور مطالعے کے سیشنوں، آرٹ سیشنوں، وغیزہ کے ذریعے علم کے باہم تبادلے سے پُر ہیں۔ محکمہ تعلیم صحیح معنوں میں غیر رسمی تدریس کی جگہوں کی تبدیلی کی قوت پر یقین رکھتا ہے اور یہ مطالعے کا سیشن این جی ایم اے لائبریری میں ڈائریکٹر جنرل، شری سنجیو کشور گوتم کی سرپرستی میں ہمارے تعلیمی پروگراموں کے سلسلے کا آغاز ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گوتم نے کہا کہ وہ کتابوں کی اہمیت اور ہر عمر کے لوگوں میں پڑھنے کی عادت ڈالنے پر یقین رکھتے ہیں جو لوگوں اور خاص طور پر بچوں کی ذہنی تندرستی کا مرکز بنتی ہے جو ان دنوں مکینیکل آلات میں بہت زیادہ مصروف ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ این جی ایم اے لائبریریوں کو مکالمے کے پاور ہاؤس کے طور پر فروغ دینے کے لیے لائبریری میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ کتاب پڑھنے کا باقاعدہ سلسلہ منعقد کرے گی۔

آج کے کہانی سنانے کے سیشن کی اہمیت مزید ضروری ہو جاتی ہے کیونکہ ایل سومی رائے اور ہندوستانی دیوی نے منی پوری لوک کہانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ایک مثالی کوشش کی ہے جس میں میتی کمیونٹی کی سبیکا پینٹنگ کے دیسی آرٹ فارم کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4539


(Release ID: 2003302) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi