امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قیدیوں کے لیے تعاون کی اسکیم

Posted On: 06 FEB 2024 5:43PM by PIB Delhi

غریب اور نادار قیدیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ”غریب قیدیوں کی مدد“ اسکیم تیار کی ہے، جس کا مقصد ان غریب قیدیوں کو راحت فراہم کرنا ہے، جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے ضمانت یا جرمانے کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس اسکیم کے نفاذ کے لیے رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو مختلف مضامین کے ماہرین، قانونی مشیروں اور ریاستی حکومت کے افسران وغیرہ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ انھیں 19.6.2023 کو ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے ساتھ اشتراک کیا گیا تھا اور ایم ایچ اے کی ویب سائٹ: www.mha.gov.in پر دستیاب ہیں۔

سینٹرل نوڈل ایجنسی (سی این اے) اکاؤنٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ ریاستوں/ یو ٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریاستی/ یو ٹی ہیڈ کوارٹر کی سطح پر ”غریب قیدیوں کی مدد“ اسکیم کے لیے ایک ذیلی بینک اکاؤنٹ کھولیں اور اسے سی این اے اکاؤنٹ کے ساتھ جوڑیں۔

ریاستوں/ یو ٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ریاست/ یو ٹی کے ہر ضلع میں ایک 'بااختیار کمیٹی' تشکیل دیں، جو ضمانت حاصل کرنے یا جرمانے وغیرہ کی ادائیگی کے لیے ہر اہل معاملے میں درکار مالی امداد کی ضرورت کا جائزہ لے گی۔ ضلعی سطح کی با اختیار کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر، ریاستی/ یو ٹی ہیڈکوارٹر سطح کے نوڈل افسر کے ذریعے سی این اے اکاؤنٹ سے فنڈز نکالے جائیں گے اور ضلع سطح کی کمیٹی کے ذریعے منظور شدہ رقم متعلقہ عدالت کو جرمانے، ضمانت وغیرہ کی ادائیگی کے لیے ادا کی جائے گی۔

یہ بات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

06-02-2024

U: 4525


(Release ID: 2003291) Visitor Counter : 70
Read this release in: English , Hindi