امور داخلہ کی وزارت
نئے فوجداری قوانین پر پولیس افسران کی تربیت
Posted On:
06 FEB 2024 5:47PM by PIB Delhi
بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) نے نئے فوجداری قوانین پر مختلف سطحوں کے پولیس اہلکاروں کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز ماڈیول اور کئی تربیتی پروگرام تیار کیے ہیں۔ قومی سطح پر تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ان کورسز کو پولیس اہلکاروں کے لیے دستیاب کرانے کے لیے ’انٹیگریٹڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ‘ (آئی جی او ٹی) پورٹل کے ساتھ اشتراک مکمل کر لیا گیا ہے۔ نئے فوجداری قوانین سے متعلق ان تربیتی ماڈیول کا اشتراک بی پی آر اینڈ ڈی نے تمام ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اپنے متعلقہ پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اسی طرح کے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے لیے بھی کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں معلوماتی پرچے بی پی آر اینڈ ڈی کی ویب سائٹ (https://bprd.nic.in/) پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیے فنڈز یا وسائل مختص کرنا، بشمول نئے فوجداری قوانین کی تربیت، ایک مسلسل عمل ہے اور اسے سالانہ بجٹ سے پورا کیا جاتا ہے۔
یہ بات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
06-02-2024
U: 4523
(Release ID: 2003273)
Visitor Counter : 70