خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے دوران سرمایہ کاری کی تجاویز

Posted On: 06 FEB 2024 4:45PM by PIB Delhi

 فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے 3 سے 5 نومبر 2023 کے دوران بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 کا انعقاد کیا۔ ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 کے دوران اعلان کردہ سرمایہ کاری سود اور مفاہمت نامے کی کل رقم 33،129 کروڑ روپے ہے۔

فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے وزارت اپنی اسکیموں (1) پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، (2) فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور (3) مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کی پی ایم باضابطہ کاری کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مدد فراہم کیے گئے پروجیکٹوں کے نتیجے میں 25869 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پی ایم کے ایس وائی کی کمپوننٹ اسکیموں کے تحت وزارت انفرادی کاروباری افراد سمیت کاروباری افراد کو زیادہ تر کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (کیپیٹل سبسڈی) فراہم کرتی ہے۔

وزارت پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت کریڈٹ لنکڈ سبسڈی کے ذریعہ انفرادی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی ، تکنیکی اور کاروباری مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

نئی دہلی: وزارت مرکزی شعبے کی اسکیم ’’ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم فار فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)‘‘ کو نافذ کر رہی ہے تاکہ بھارت کے قدرتی وسائل کے انڈومنٹ کے مطابق عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپینز کی تخلیق میں مدد مل سکے اور 10،900 کروڑ روپئے کی لاگت سے بین الاقوامی منڈیوں میں بھارتی برانڈز کی مدد کی جا سکے، جسے 2021-22 سے 2026-27 تک نافذ کیا جائے گا۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا مقصد فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں چیمپیئن برانڈز تخلیق کرکے فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت میں توسیع میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

مالی سال 2021-22 کے لیے 41 اہل معاملوں میں اب تک 584.3 کروڑ روپے کی مراعاتی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ پی ایل آئی سے مستفید ہونے والوں کے ذریعہ 7696.58 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی گئی ہے۔

یہ جانکاری فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مملکت کے ایم شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4517



(Release ID: 2003253) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Telugu