تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی اے سی ایس کے توسط سے ای-خدمات

Posted On: 06 FEB 2024 6:50PM by PIB Delhi

پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کو مضبوط کرنے کے لیے، 63,000 مصروف عمل پی اے سی ایس کو کمپیوٹر سہولتوں سے آراستہ کرنے کے پروجیکٹ کو 2,516 کروڑ روپئے کے کل مالیاتی اخراجات کے ساتھ حکومت ہند نے منظوری دی ہے، جس میں تمام مصروف عمل پی اے سی ایس کو مشترکہ قومی سافٹ ویئر پر مبنی ای آر پی (انٹرپرائزریسورس پلاننگ) میں لانا شامل ہے ، جو انہیں ریاستی کوآپریٹو بینکوں (ایس ٹی سی بی ایس) اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بیز ) کے ذریعے نابارڈ سے مربوط کرتا ہے۔

اس پروجیکٹ کے لیے قومی سطح کا مشترکہ سافٹ ویئر نابارڈ نے تیار کیا ہے اور اب تک 27 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 15,783 پی اے سی ایس میں ای آر پی ٹرائل رن شروع ہو چکا ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت پی اے سی ایس کی سطح پر کامن اکاؤنٹنگ سسٹم (سی اے ایس ) اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس ) کے نفاذ سے پی اے سی ایس میں حکمرانی اور شفافیت میں بہتری آئے گی، اس طرح قرضوں کی تیزی سے فراہمی، لین دین کی لاگت میں کمی، ادائیگیوں میں عدم توازن میں کمی، بغیر کسی رکاوٹ کے اکاؤنٹنگ میں بہتری آئے گی۔ ڈی سی سی بیز اور ایس ٹی سی بیز کے ساتھ اور کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، پی اے سی ایس کو کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے، امدادِ باہمی کی وزارت، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، نابارڈ اور سی ایس سی ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جو پی اے سی ایس کو ملک بھر میں گاؤں کی سطح پر بینکنگ، انشورنس، آدھار اندراج/اپ ڈیٹ، صحت کی خدمات، زرعی خدمات وغیرہ سمیت 300 سے زیادہ ای خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائیں۔ سی ایس سی کے طور پر پی اے سی ایس کی آن بورڈنگ پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور اب تک کل 30,647 پی اے سی ایس نے ملک میں سی ایس سی خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

یہ اطلاع آج امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4536


(Release ID: 2003252) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi