بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں پر تیل کی ہینڈلنگ
Posted On:
06 FEB 2024 3:53PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 10 میجر بندرگاہوں اور 8 نان میجر بندرگاہوں کو مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت ٹائر-1 آئل اسپل رسپانس کی سہولت کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ سال وار تقسیم کیے گئے کل فنڈز ذیل میں دیئے گئے ہیں:-
سال
|
تقسیم شدہ فنڈ (روپے )
|
2015-16
|
18,37,55,000
|
2016-17
|
2,35,85,000
|
2017-18
|
1,67,79,000
|
2018-19
|
0
|
2019-20
|
3,50,00,000
|
اس اسکیم کے تحت، بندرگاہوں نے نیشنل آئل اسپل ڈیزاسٹر کنٹن جینسی پلان 2015 (این او ایس ڈی سی پی 2015) میں تجویز کردہ تصریحات کے مطابق آئل اسپل رسپانس کا سامان حاصل کیا ہے مثلاً مختلف قسم کے بوم، اسکیمرز، آئل اسپل ڈسپرسنٹ وغیرہ تاکہ ان کے دائرہ اختیار میں آئل اسپل کے ٹائر-1 کی سطح کی ہینڈلنگ کے لئے انہیں باصلاحیت بنایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 4510
(Release ID: 2003218)
Visitor Counter : 80