بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری

Posted On: 06 FEB 2024 3:51PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں بڑی بندرگاہوں میں  برتھنگ سے پہلےڈٹینشن اورٹرن اراؤنڈ ٹائم میں کمی ، نئی برتھوں، ٹرمینلز اور پارکنگ پلازوں کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز کا میکانائزیشن/موڈرنائزیشن/ اصلاح، ڈیجیٹلائزیشن ، ریل اور سڑک کے ذریعے اندرون ملک رابطے کی توسیع  وغیرہ کے ذریعےکام کاج  کو ہموار کرنا شامل ہے۔

مالی سال 2019-2022 کے لیے بڑی بندرگاہوں کے آپریشن کی کارکردگی اور ٹرن اراؤنڈ ٹائم کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

سال

ٹرن اراؤنڈ ٹائم (گھنٹوں میں)

اوسط شپ برتھ ڈے آؤٹ پُٹ (ٹن میں)

ٹریفک (ملین ٹن میں)

2018-19

59.51

16541

699

2019-20

56.13

16419

704

2020-21

55.99

15373

672

2021-22

52.87

16068

720

2022-23

52.43

17239

795

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 4509


(Release ID: 2003216) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi