سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
انڈیا ایجنگ رپورٹ-2023
Posted On:
06 FEB 2024 2:34PM by PIB Delhi
‘‘انڈیا ایجنگ رپورٹ 2023’’ اقوام متحدہ کے آبادی سے متعلق فنڈ (یو این ایف پی اے) اورآبادی سے متعلق سائسز کے بین الاقوامی ادارے (آئی آئی پی ایس) نے ،ہندوستان میں بزرگ شہریوں کی بہبود پر تیار کی ہے۔ رپورٹ کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:-
- بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے راضی کرنا اور ان کے روزمرہ کے استعمال کے لیے تربیت اور ضروری گیجٹس فراہم کرنا ایک چیلنج ہے۔
- دماغی صحت کے مسائل ،جیسے ڈیمینشیا اور الزائمر کی بیماری کو معاشرے میں اب بھی ایک بدنما داغ سمجھا جاتا ہے۔
- عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ، ہندوستانی آبادی کی معذوری، ایک بڑی تشویش بن جاتی ہے ،جس کے نتیجے میں دیکھ بھال کے بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
- غربت، بڑھاپے میں سماجی تحفظ کا فقدان، صحت عامہ کی ناقص سہولیات، ناخواندگی اور ڈیجیٹل جہالت نے،اضافی چیلنج پیدا کیے اور حال ہی میں عام آفات سے متعلق امدادی کاموں میں اکثر برگزیدہ افراد کو علیحدہ گروپ کے طور پر شامل نہیں کیا جاتا تھا۔
- کارپوریٹ اور این جی اوز نے خوشگوار عمر رسیدگی، سماجی امداد، اولڈ ایج ہومز کے لیے کوششیں کی ہیں۔
حکومت ہند مختلف آئینی دفعات کے ذریعے بزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق چیلنجوں اور مواقع سے نمٹ رہی ہے، جیسے کہ ہندوستان کے آئین ہند کی دفعہ 41 کے ذریعے قانونی طور پر؛ والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود کے قانون 2007 کے ذریعے؛ پالیسیوں کے ذریعے جیسے کہ بزرگ افراد کے بارے میں قومی پالیسی 1999؛ اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے جیسے کہ اٹل وایو ابھیودے یوجنا، اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم، اٹل پنشن یوجنا، سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم، اور دیگر وغیرہ۔
حکومت ہند، اپنی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے غیر سرکاری/رضاکارانہ تنظیموں، علاقائی وسائل کے تربیتی مراکز اور سماجی دفاع کے قومی ادارے کے ساتھ اپنے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہے، جس میں صلاحیت کی تعمیر شامل ہے۔ نجی شعبے کے پاس پہلے سے ہی کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ 135 کی شقوں کے مطابق، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے بزرگوں کی بہبود کے شعبے میں کام کرنے کا انتظام ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4494
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2003122)
Visitor Counter : 96