سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
شریشٹھا ا سکیم
Posted On:
06 FEB 2024 2:38PM by PIB Delhi
شریشٹھا کا مقصد، حکومت کی ترقیاتی مداخلت کی رسائی میں اضافہ کرنا اور خدمات کی کمی والے ایس سیز کی آبادی والے علاقوں میں، تعلیم کے شعبے میں گرانٹ ان ایڈ اداروں (این جی اوز کے ذریعہ چلائے جانے والے) اور رہائشی ہائی اسکولوں کی کوششوں کے ذریعے خلا کو پُر کرنا ہے، جو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے والے اسکول ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد 12ویں جماعت تک تعلیم کی تکمیل کے لیے، سی بی ایس ای/ ریاستی بورڈ سے منسلک بہترین نجی رہائشی اسکولوں کو مالی مدد فراہم کرکے، درج فہرست ذاتوں (ایس سیز) کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مجموعی ترقی کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)/رضاکارانہ تنظیموں (وی اوز) کو رہائشی، غیر رہائشی اسکولوں اور متناسب بنیادی ڈھانچہ والے ہاسٹل چلانے اور ایس سی طلباء کے لیے اچھے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ،مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔
اس اسکیم میں برج کورس کا انتظام کیا گیاہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح داخلہ لینے والے ایس سی کےطلباء ،باقی کلاس کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکیں۔ برج کورسز کا ہدف، طالب علم کی اسکول کے ماحول کو آسانی سے اپنانے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اس اسکیم کو دو طریقوں سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ موڈ-I میں، ہر سال ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 3000 ہونہار ایس سی طلباء کی ایک مخصوص تعداد کا انتخاب، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے کرائے جانے والے نیشنل انٹرنس ٹیسٹ برائے شریشٹا (این ای ٹی ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس سے منسلک سی بی ایس ای / ریاستی بورڈز کےنجی رہائشی اسکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ موڈ-2 کے تحت، درج فہرست ذات کے طلباء کو تعلیمی شعبے سے متعلق اسکولوں/ہاسٹل پروجیکٹوں کو چلانے کے لیے، این جی اوز کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ہر سال 13500 سلاٹ، ایس سی طلباء کے لیے سال کے لیے نشان زد کیے گئے ہیں۔
اسکیم کے موڈ 1 کے تحت طلباء کو 9ویں اور 10ویں جماعت میں داخل کیا جاتا ہے اور انہیں 12ویں جماعت تک تعلیم مکمل کرنے تک مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے بعد، طلباء پوسٹ میٹرک اسکالرشپ یا ٹاپ کلاس ایجوکیشن اسکیم کے تحت فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تاکہ اپنے مستقبل کے مواقع کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4491
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2003112)
Visitor Counter : 135