سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک نئی تکنیک (الگوردم) انتہائی سرد ایٹموں کا مطالعہ کرنے کے لئے بہتر تصاویر تیار کر سکتا ہے، جو کوانٹم میکینکس کے زیر انتظام خصوصیات کی نمائش کرتے ہیں

Posted On: 06 FEB 2024 11:13AM by PIB Delhi

سائنسدانوں نے زیادہ واضح تصویر لینے کے لئے ایک  تکنیک تیار کی ہے،  جو قطعی طور پر  صفر درجہ حرارت پر سرد ایٹموں یا ایٹموں کے مطالعہ کے دوران بہتر تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ تکنیک تصاویر میں 50 فیصد غیر ضروری آس پاس کی چیزوں سے  چھٹکارا دلا سکتی  ہے،  جو سرد  درجہ حرارت پر ایٹموں کے زیر انتظام کوانٹم میکانکس کی خصوصیات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اہم ہیں۔

قطعی  صفر(ایبسولیوٹ زیرو) کے قریب کم درجہ حرارت میں کلاسیکی میکانکس پر مبنی ایٹموں کی اصل خصوصیات کو تبدیل کیا جاتا ہے اور پھر کوانٹم میکانکس کے قوانین کے تحت چلایا جاتا ہے۔ وہ اس طرح کے کم درجہ حرارت  میں  جوہری خصوصیات کو بہتر طور پر سمجھنے  اور بہتر طور پر مطالعہ کرنے  امکان پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انتہائی سرد ایٹموں  کے مطالعہ کے لئے  عام طور پر استعمال کی گئی تکنیکس زیادہ طاقت والی لیزر کولنگ تکنیک کے ساتھ  میگنیٹو آپٹیکل ٹریپس لگانا ہے۔ سوڈیم، پوٹاشیم، روبیڈیم جیسے عناصر کے سرد ایٹموں کا عام طور پر مطالعہ کیا جاتا ہے۔ پتہ لگانے کی تکنیک، یعنی فلوروسینس، جذب یا فیز کنٹراسٹ امیجنگ تکنیک استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں سے، فلوروسینس یا جذب کی تکنیک کے ذریعے امیجنگ بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔

تاہم، ان تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی گئی تصاویر اکثر  غیر ضروری آس پاس کی چیزوں  کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں جو کہ اصل تصویروں پر غیر مطلوبہ سیاہ روشن نمونے ہوتے ہیں، اس طرح حاصل کردہ نتائج کا معیار کم ہوتا ہے۔ غیر ضروری مخل کناروں کی موجودگی نے  اہم پیرامیٹرز - ایٹم نمبر، درجہ حرارت، چھوٹے اوقات میں حرکیات وغیرہ کے درست حساب کتاب کو پٹری سے اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مداخلت کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے، رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی) کے ایک تحقیقی گروپ نے، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ایک خودمختار ادارہ ہے، نے تصویر کی اصلاح کا ایک حل تیار کیا ہے۔

***

ش ح۔ ح ا ۔ ک ا


(Release ID: 2003073) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil