بھاری صنعتوں کی وزارت

ملک بھر میں 12,146 پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں

Posted On: 06 FEB 2024 3:02PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی ) ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ فیم -II اسکیم میں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ ای وی صارفین میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے سبسڈی کی شکل میں مالی مدد بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، بجلی کی وزارت نے ملک میں پبلک الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے  کی تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1. جنوری، 2022 میں جاری کردہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کے لیے رہنما خطوط اور معیارات جن میں نومبر، 2022 اور اپریل، 2023 کو ترمیم کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا رہنما خطوط کی وسیع خصوصیات ذیل میں ہیں:

  1. الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو اپنے موجودہ بجلی کے کنکشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ/دفاتر میں ای وی چارج کرنے کے قابل بنانا۔
  2. پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے پروموشنل شرحوں  پر زمین کی فراہمی کے لیے ریونیو شیئرنگ ماڈل تجویز کرنا۔
  • III. پبلک چارجنگ اسٹیشن (پی سی ایس ) کو مقررہ وقت کے اندر بجلی کا کنکشن فراہم کرنا۔
  1. پبلک چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے سنگل پارٹ ای وی ٹیرف تجویز کرنا اور 31.03.2025 تک سپلائی کی اوسط لاگت (اے سی او ایس ) سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
  2. شمسی اور غیر شمسی اوقات کے دوران پی سی ایس  پر ای وی ز کی سست اے سی  چارجنگ کے لیے بالترتیب 2.50 روپے فی یونٹ اور 3.50 روپے فی یونٹ بجلی کی حد متعین کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، شمسی اور غیر شمسی اوقات کے دوران بالترتیب پی سی ایس  پرای وی ز  کی ڈی سی  فاسٹ چارجنگ کے لیے استعمال ہونے والی بجلی کی 10 روپے فی یونٹ اور 12 روپے فی یونٹ بجلی کی حد بھی متعین کی گئی ہے۔
  3. شمسی اوقات کے دوران پبلک چارجنگ اسٹیشنوں (پی سی ایس ) کو ڈسکام  کے ذریعہ سپلائی کی اوسط لاگت (اے سی او ایس ) پر 20فیصد کی چھوٹ اور دیگر تمام اوقات کے دوران 20فیصد کا سرچارج ہوگا۔

2. گرین انرجی اوپن ایکسس رولز، 2022 کو مطلع کیا گیا ہے جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کو اپنانے میں مزید تیزی لانا، سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور سبز توانائی تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

3. بجلی کی وزارت نے فروری 2021 میں ‘‘گو الیکٹرک’’ مہم بھی شروع کی، تاکہ ہندوستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی )، ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر اور الیکٹرک کوکنگ کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

فیم انڈیا  اسکیم فیز-II کے تحت شروع کیے گئے چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات، ریاست کے لحاظ سے، 02.02.2024 کو، ضمیمہ-I کے طور پر منسلک ہیں۔

بجلی کی وزارت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 12,146 نمبر۔ 02.02.2024 تک پورے ملک میں عوامی ای وی چارجنگ اسٹیشنز کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے مطابق آپریشنل پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات ضمیمہ-II میں ہیں۔

نیتی آیوگ سے موصولہ معلومات کے مطابق، چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضرورت الیکٹرک وہیکلز، رننگ پیٹرن، ٹیرین اور جیوگرافی، اربنائزیشن پیٹرن اور ای وی اور چارجنگ آلات کی ٹکنالوجی پر منحصر ہے۔ چونکہ، یہ تمام عوامل اب بھی تیار ہو رہے ہیں، اس لیے ای وی ز  کی ایک مخصوص تعداد کے لیے درکار چارجنگ پوائنٹس کی تعداد پر کوئی عالمی اتفاق رائے نہیں ہے۔ ضرورت کو متحرک سمجھا جاتا ہے اور 1 چارجنگ پوائنٹ فی 20 ای وی ز سے 1 چارجنگ پوائنٹ فی 150 ای وی ز  کی وسیع رینج میں، مذکورہ عوامل پر منحصر ہے۔

 

جدول ایک

ریاست کے لحاظ سے، 02.02.2024 تک فیم انڈیا اسکیم فیز-II کے تحت چارجنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات:

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  

ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی تعداد

1

دلی

21

2

گجرات

53

3

ہریانہ

2

4

کرناٹک

1

5

کیرالہ

30

6

مہاراشٹر

13

7

میگھالیہ

1

8

تمل ناڈو

13

9

اتر پردیش

11

10

مغربی بنگال

3

 

کل

148

 

 

جدول 2

 

02.02.2024 تک ریاست کے لحاظ سے آپریشنل پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن

 

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

ملک میں اس وقت کام کررہے پی سی ایس کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار

3

2

آندھرا پردیش

327

3

اروناچل پردیش

9

4

آسام

86

5

بہار

124

6

چندی گڑھ

12

7

چھتیس گڑھ

149

8

ڈی اینڈ ڈی اور ڈی این ایچ

1

9

دہلی

1886

10

گوا

113

11

گجرات

476

12

ہریانہ

377

13

ہماچل پردیش

44

14

جموں و کشمیر

47

15

جھارکھنڈ

135

16

کرناٹک

1041

17

کیرالہ

852

18

لکشدیپ

1

19

مدھیہ پردیش

341

20

مہاراشٹر

3079

21

منی پور

17

22

میگھالیہ

21

23

ناگالینڈ

6

24

اوڈیشہ

198

25

پانڈیچری

23

26

پنجاب

158

27

راجستھان

500

28

سکم

2

29

تمل ناڈو

643

30

تلنگانہ

481

31

تریپورہ

18

32

اتر پردیش

582

33

اتراکھنڈ

76

34

مغربی بنگال

318

کل پی سی ایس

12,146

 

 

یہ اطلاع بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔ج۔

U- 4499



(Release ID: 2003031) Visitor Counter : 52