وزارتِ تعلیم
ہندوستان نے برازیل کی صدارت میں پہلی جی20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ میں شرکت کی
‘تعلیمی پیشہ ور افراد کی قدر اور صلاحیت سازی’ اور ‘ڈیجیٹل ریسورس پلیٹ فارمز کے کنیکٹنگ منیجرس’ پر بات چیت ہوئی
دو روزہ جی20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ کا پہلا دن اختتام پذیر
Posted On:
05 FEB 2024 8:48PM by PIB Delhi
برازیل کے جی 20 صدارت کے تحت ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ آج ورچوئل طریقے پر منعقد ہوئی جس میں ہندوستانی وفد نے عالمی تعلیمی ایجنڈے کو آگےبڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے تعلیمی پیشہ ور افراد کے لیے صلاحیت سازی کی اہمیت، اختراعاتی ٹیچنگ-لرننگ پروسیس اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی اور ہر سطح پر ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کو مزید جامع، معیاری اور باہمی تعاون پر مبنی بنانے پر روشنی ڈالی اورایس ڈی جی کو حاصل کرنے میں تعلیم کے اہم کردار کو اجاگر کیا، خاص طور پر لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ)پہل کے ذریعے۔
ترجیحات کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے، وزارت کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ہندوستانی وفد نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی رہنمائی کے مطابق شناخت شدہ ترجیحات پر ہندوستان کے بہترین طور طریقوں پر روشنی ڈالی۔ان اقدامات میں 4 سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام، دکشا، نشٹھا، مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام، نیشنل مشن فار مینٹرنگ، تربیتی کورسز کے لیے صنعتی تعاون اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے اساتذہ کو لیس کرنا شامل ہے۔
ایڈ ڈبلیو جی ٹریک کے ایک حصے کے طور پر، برازیل نے میٹنگ کے مباحثوں کے لیے درج ذیل 3 ترجیحات کی نشاندہی کی ہے:
- تعلیمی پیشہ ور افراد کی قدر کا تعین اور صلاحیت سازی: ہم اجتماعی طور پر کیا کر سکتے ہیں؟
- ڈیجیٹل ریسورس پلیٹ فارمز کے کنیکٹنگ مینیجرز: پائیدار ترقی کے لیے تعلیم سے متعلق تعلیمی مواد کا اشتراک۔
- جی20 ایوارڈ برائے اسکول-کمیونٹی انگیجمنٹ
پہلی ایڈ ڈبلیو جی بات چیت 6 فروری 2024 کو ہونے والی میٹنگ کے دوسرے دن جاری رہے گی۔ بحث دوسری اور تیسری ترجیح یعنی ڈیجیٹل ریسورس پلیٹ فارمز اور اسکول-کمیونٹی انگیجمنٹ کے لیے ایوارڈ پر مرکوز ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔ع ن
(U: 4477)
(Release ID: 2002923)
Visitor Counter : 72