وزارت خزانہ

ڈی ایف ایس کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے بینکنگ اور انشورنس سے متعلق بین الاقوامی تجارت کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی


میٹنگ میں آر بی آئی، آئی آر ڈی اے آئی، ایس بی آئی کے چیئرمین اور بڑے تجارتی بینکوں کے سینئر ایگزیکٹوز کے عہدیدار موجود تھے

بینک برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ تعمیل کی ضروریات کو مناسب طریقے سے جانچتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کو تیز کیا جا سکے

بینک تجارتی سہولت اور مسائل کے جلد حل کے لیے محکمہ تجارت اور ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے

Posted On: 05 FEB 2024 10:29PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج نئی دہلی میں برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو درپیش بینکنگ اور انشورنس سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں وزارت خارجہ، محکمہ تجارت اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آئی آر ڈی اے آئی) کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے چیئرمین اور بڑے تجارتی بینکوں کے سینئر ایگزیکٹوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔

تمام شراکت دار ممالک کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کو آسان بنانے میں مالی خدمات جیسے تجارتی مالیات، بینکنگ اور انشورنس کا بہت اہم کردار ہے۔ حکومت سیکٹرل ریگولیٹرز،آر بی آئی اورآئی آرڈی اے آئی کے ساتھ باقاعدگی سے اہم حصص داروں کو درپیش آپریشنل مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے کام کرتی ہے۔

مخصوص آپریشنل مسائل، جیسے، ای-بینک وصولی سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر، قرض کے زائد المیعاد خطوط وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران، بینکوں نے بتایا کہ ضروری مستعدی اور ریگولیٹری ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے بعد، ان کی طرف سے تجارتی لین دین کو جاری رکھا گیا ہے۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ کچھ معاملات میں، بینکوں نے اپنے کلائنٹس کے ساتھ سرگرمی سے بات چیت کی ہے اور اس معاملے کو حل کیا ہے۔ مزید برآں، بغیر کسی رکاوٹ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے، بینکوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ تعمیل کے تقاضوں کی مناسب جانچ کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل میں تیزی لانے کے لیے کلائنٹس کے ساتھ مشغول عمل ہوں۔

ڈاکٹر جوشی نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں درپیش مسائل کو مختلف زمروں میں درجہ بند کریں اور اشارہ کیا کہ وہ آر بی آئی سے ضروری ریگولیٹری رہنمائی حاصل کرنے پر غور کر سکتے ہیں اور انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے ذریعے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بھی تیار کر سکتے ہیں۔

تاجروں کو درپیش انشورنس سے متعلق مسائل پر آئی آرڈی اے آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان مسائل پر ہونے والی پیش رفت  کے بارے میں  آئی آر ڈی اے آئی نے جانکاری دی۔

ڈاکٹر جوشی نے بینکوں سے درخواست کی کہ وہ تجارتی سہولت اور تجارت میں درپیش مسائل کے جلد حل کے لیے محکمہ تجارت اور ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے ساتھ قریبی تال میل سے  کام کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ع ن

(U: 4474)



(Release ID: 2002921) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi