پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کی پارلیمنٹ کے کلچر کو فروغ دینے کے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 05 FEB 2024 4:44PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں درج ذیل یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔

  1. حکومت دہلی این سی ٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور نئی دہلی میونسپل کونسل کے محکمہ تعلیم کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ ؛
  • II. کیندریہ ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛
  1. جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛ اور
  2. نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ برائے یونیورسٹیز/کالجز۔

             مندرجہ بالا مقابلوں میں سے کوئی بھی ریاست کے لحاظ سے منظم نہیں ہے۔

             مزید برآں، پارلیمانی امور کی وزارت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مندرجہ ذیل حدود کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے، جو مقابلوں کی تکمیل پر دعوے وصول کرنے سے مشروط ہے:-

نمبر شمار

مقننہ کی طاقت

ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم

1.

مقننہ جن کے ارکان کی تعداد 100 تک ہے۔

سالانہ 3 لاکھ روپے فی مقننہ

2.

مقننہ کی تعداد 200-100کے درمیان ہے۔

سالانہ 4 لاکھ روپے فی مقننہ

3.

Legislatures having members above 200

سالانہ 5 لاکھ روپے فی مقننہ

4.

UTs having no legislature

سالانہ 2 لاکھ روپے فی یوٹی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مذکورہ بالا کے علاوہ، وزارت نے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کی رسائی کو بڑھانے کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کا ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے تاکہ ملک کے ان گوشوں اور حصوں تک رسائی حاصل کی جاسکےجہاں اب تک رسائی نہیں ہو سکی ہے ۔ پورے ملک کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو این وائی پی ایس  پورٹل پر رجسٹر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسکولوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کے انعقاد میں خرچ کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

مالی سال

دہلی کے اسکولوں، جے این وی ، کےوی میں یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ منعقد کرنے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو معاوضہ دینے کے لیے وزارت کے ذریعہ خرچ کی گئی رقوم (روپے میں)

1

 

2018-19

26,43,150/-

2

2019-20

57,11,858/-

3

2020-21

21,00,492/-

4

2021-22

5,31,022/-

5

2022-23

3,84,557/-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزارت خارجہ میں وزیر مملکت اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں یہ اطلاع فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4457


(रिलीज़ आईडी: 2002899) आगंतुक पटल : 135
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada