وزارت سیاحت
وزیر سیاحت نے سوادیش درشن 2.0 کے تحت ملک میں ترقی کے لیے 57 مقامات کی مشتہری کی
Posted On:
05 FEB 2024 5:18PM by PIB Delhi
سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی گئی کہ سیاحت کی وزارت قومی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل اور ملک میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف ایجنسیوں، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی شعبے کی سرگرمیوں کے تال میل کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ وزارت سیاحت کے اہم کام یہ ہیں:
- تمام تر پالیسی معاملات
- منصوبہ بندی
- دیگر وزارتوں، محکموں، ریاست/یونین ٹیریٹری انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کاری
- ریگولیشن
- بنیادی ڈھانچہ اور مصنوعات کی ترقی
- تحقیق، جائزہ، نگرانی اور تشخیص
- بین الاقوامی اور خارجی تعاون
- مقننہ اور پارلیمانی امور
- فیلڈ دفاتر کے کام کاج کا مجموعی جائزہ
- مارکیٹنگ اور فروغ سے متعلق امور
وزارت سیاحت ملک کے سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں بازاروں میں مجموعی طور پر فروغ دیتی ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے پروموشن بھی کیے جاتے ہیں۔ وزارت کے ذریعہ تیار کردہ مختلف پروموشنل مواد، فلموں اور دیگر ضامنوں کے ذریعے ملک کے سیاحتی مقامات کو بھی بڑھایا جاتا ہے۔ سیاحت کی وزارت ہندوستان کے سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی نمائش کے لیے بیرون ملک منڈیوں میں منعقد ہونے والے سفری میلوں/نمائشوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت سیاحت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے "انکریڈیبل انڈیا" برانڈ کے تحت بیرون ملک اور ملک کے اندر اہم اور ممکنہ بازاروں میں میڈیا مہم جاری کرتی ہے۔
سیاحت کی وزارت نے تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹس کی ترقی کے لیے سودیش درشن اسکیم کا آغاز کیا۔ کل 76 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر نئے سرے سے تبدیل کیا ہے جس کا مقصد ایک پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے، جس میں منزل اور سیاحت پر مبنی نقطہ نظر کی پیروی کی گئی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ ریاستی نقطہ نظر کا منصوبہ تیار کرتی ہے اور وزارت سیاحت اس کے مطابق ترقی کے لیے منزل کا انتخاب کرتی ہے۔ وزارت نے ایس ڈی 2.0کے تحت ترقی کے لیے ملک میں 57 مقامات کی مشتہری ہے۔ سوادیش درشن 1.0 اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں اور ایس ڈی 2.0 اسکیم کے تحت مطلع کردہ مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔
سیاحت کی وزارت نے شناخت شدہ مذہبی مقامات کی مربوط ترقی کے مقصد کے ساتھ، مذہبی مقامات کی بازبحالی اور روحانی ورثے کے اضافے کی مہم کے قومی مشن(پرشاد) اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کا مقصد شناخت شدہ مقامات پر تیرتھ یاترا/روحانی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے۔ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 46 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پرشاد اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4462
(Release ID: 2002833)
Visitor Counter : 67