وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

جنوری تا نومبر 2023 کے دوران 4.03 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے گوا کا دورہ کیا

Posted On: 05 FEB 2024 5:18PM by PIB Delhi

2019-2022 کے دوران ریاست گوا میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں (FTVs) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

سال

ایف ٹی ویز (لاکھ میں)

پچھلے سال کی بنسبت اضافہ (فیصد)

2018

9.34

-

2019

9.37

0.32

2020

3.03

-67.66

2021

0.22

-92.74

2022

1.75

695.45

2023 (جنوری-نومبر)*

4.03

130.29

ماخذ: ریاستی محکمہ سیاست

* عارضی

 

موصولہ اطلاعات کے مطابق، حکومت گوا کے محکمہ سیاحت نے کووڈ-19 وبائی مرض سے صحت یاب ہونے کے لیے درج ذیل اسکیموں کو شروع کیا اور مطلع کیا ہے۔

1۔  ’’ٹورسٹ ٹریڈ سپورٹ (ورکنگ کیپیٹل انٹرسٹ سبوینشن) اسکیم 2021‘‘: سیاحت کی صنعت میں ایم ایس ایم ای کی مدد کے لیے جو 6 ماہ کی مدت کے لیے ورکنگ کیپیٹل لون پر سبسڈی دے کر وبائی امراض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، ایک ہی کلیم میں 6 ماہ کے لیے زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے کے ورکنگ کیپیٹل لون پر زیادہ سے زیادہ 5 فیصد تک سود کی واپسی کا انتظام ہے جس میں فی اہل ادارہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ بوجھ 62,500 روپے ہوگا اور اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 800 ہے۔ تمام رجسٹرڈ بی، سی، ڈی زمرہ کے ہوٹل/رہائش اور ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز مذکورہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔

2۔ ’’انٹرنیشنل چارٹر سپورٹ (لینڈنگ فیس کی چھوٹ) اسکیم 2021‘‘: بین الاقوامی چارٹرڈ پروازوں کے آپریشن کی لاگت پر بوجھ کو کم کرکے چارٹروں کی زیادہ تعداد کو راغب کرنے کے لیے گوا میں بین الاقوامی چارٹروں کے لینڈنگ چارجز میں نرمی فراہم کرنا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، اسکیم کی مدت کے دوران دابولم ہوائی اڈے، گوا پر جی ایس ٹی کے علاوہ لینڈنگ چارجز پر فی بین الاقوامی چارٹر فلائٹ زیادہ سے زیادہ  1 لاکھ روپے تک کے چارٹروں کو معاوضہ۔ مذکورہ اسکیم اکتوبر 2021 سے مارچ 2022 تک نافذ تھی۔

3۔ محکمہ ریاست میں سیاحوں کی آمدورفت میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ قانونی، تدارکاتی اور احتیاطی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ تشہیری مہم کے ایک حصے کے طور پر، ریاستی محکمہ سیاحت سفری تجارت کے ساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی اور گھریلو ٹریول مارٹس/نمائشوں میں شرکت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹوں میں بھی روڈ شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ محکمہ غیر ملکی اور انگریزی زبان میں بروشرز پرنٹ کرتا ہے، تقسیم کرتا ہے۔ ریاست میں سیاحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یہ محکمہ مختلف قومی اور بین الاقوامی میگزینوں، اخبارات وغیرہ میں اشتہارات جاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر انگریزی اور مقامی غیر ملکی زبانوں میں اشتہار بھی جاری کیا جاتا ہے۔

 

گوا ٹورازم مختلف ممتاز بین الاقوامی ٹریول مارٹس/نمائشوں جیسے ڈبلیو ٹی ایم، آئی ٹی بی، بی ٹی ایل، اے ٹی ایم، ایم آئی ٹی ٹی، او ٹی ڈی وائی کے ایچ وغیرہ میں شرکت کرکے بین الاقوامی منڈیوں میں گوا کی سیاحت کے فروغ کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ریاست میں غیر ملکی سیاح اور ان کی آمد کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی روڈ شوز کا سلسلہ منعقد کرے گا۔

وزارت سیاحت ملک کے سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کو مجموعی طور پر فروغ دیتی ہے۔ یہ ایک مربوط مارکیٹنگ اور پروموشنل حکمت عملی اور ٹریول کے ساتھ مل کر ایک مربوط مہم کے ذریعے عالمی سیاحتی منڈی میں مختلف سیاحتی مصنوعات اور مقامات کو فروغ دینے کے لیے، شاندار ہندوستان(انکریڈیبل انڈیا)برانڈ کے تحت، سیاحت پیدا کرنے والی منڈیوں میں ہندوستان کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام کے طور پر رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

مرکزی وزیر برائے سیاحت جناب جی کے ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا یہ تحریری جواب دیا۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 4449




(Release ID: 2002811) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Punjabi