وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو

Posted On: 05 FEB 2024 5:31PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی کہ  آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 2.00 لاکھ تقریبات/ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ ان تقریبات میں پورے ملک نے شرکت کی۔ اے کے اے ایم کے تحت منعقد کی جانے والی اہم تقریبات/پروگرام جن میں مجاہدین آزادی کو اعزاز دینا بھی شامل ہے:

  1. وزارت ثقافت نے 30 نومبر 2022 کو 217واں پازہسی ویراہوتی راجہ ڈے  کا اہتمام کیا اور مننتھا دیوی میں واقع ولیورکاوو مندر میں پازہسی راجہ کے تعاون کا جشن منایا۔
  2. ہر گھر ترنگا - عزت مآب وزیر اعظم نے 22 جولائی 2022 کو ہر گھر ترنگا مہم کا اعلان کیا، لوگوں کو آزادی کے 75 ویں برس کے موقع پر قومی پرچم گھر گھر لانے کی ترغیب دی۔ 13 سے 15 اگست 2022 تک 20 کروڑ سے زیادہ کنبوں نے پرچم لہرایا اور سال 2023 میں 10 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے harghartiranga.com پر ترنگا کے ساتھ اپنی سیلفیاں اپ لوڈ کیں۔
  3. رانی درگاوتی یادگاری تقریب: عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رانی درگاوتی کی 500ویں پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جبل پور میں ’ویرانگانہ رانی درگاوتی اسمارک اور اُدیان‘ کا ’بھومی پوجن‘ کیا۔
  4. سواستی زونل راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا اہتمام 29 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک سینٹرل پارک، کناٹ پلیس میں کیا گیا۔ امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر وزیر جناب امت شاہ نے 2 اکتوبر کو اس میں شرکت کرکے اپنی موجودگی درج کرائی۔
  5. نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، 8 ستمبر 2022 کو، وزیر اعظم نے انڈیا گیٹ کے قریب نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 28 فٹ جیٹ بلیک گرینائٹ مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ حکومت ہند نے 23 جنوری کو پراکرم دیوس کے طور پر اعلان کیا۔
  6. سری اروبندو کے 150ویں یوم پیدائش کے خصوصی موقع پر، عزت مآب وزیر اعظم نے سری اروبندو کی یاد میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کیا۔
  7. شروتی امرت - "ثقافتی فخر" کے موضوع کے تحت مہم ایک موسیقی پر مبنی تقریب ہے جو گمنام سورماؤں کی یادوں کے احترام کے لیے وقف ہے۔ یکم اکتوبر 2022 سے 5 فروری 2023 تک ملک بھر میں معروف گلوکاروں کی پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔
  8. 19 سے 29 نومبر 2022 تک، رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کے موقع پر رام پور کی رضا لائبریری میں خواتین مجاہدین آزادی کے بارے میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آغاز سے ہی، آزادی کا امرت مہوتسو  نے جدوجہد آزادی کے غیر معروف سورماؤں  کے بارے میں بیداری اور آگہی میں اضافے کے لیے خصوصی کوششیں انجام دیں اور عوام کو ترغیب فراہم کی کہ وہ ان لوگوں کو اپنا خراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے ہماری آزادی کو یقینی بنایا۔
  9. آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشن جیسی بڑے پیمانے پر کوششیں، میگھالیہ میں تروت سنگ کی یاد میں ہونے والے پروگرام، لست بورپھکن سے جڑے قومی پروگرام، وکٹوریہ میموریل میں بپلبی بھارت گیلری کا افتتاح اس سمت میں کچھ اہم اقدامات ہیں۔
  10. آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام، کرانتی تیرتھ نامی ایک آؤٹ ریچ پروگرام نے پورے بھارت میں تحریک آزادی سے متعلق غیر معروف سورماؤں، تنظیموں اور مقامات کی یاد میں مخصوص تقریبات کے انعقاد کا منصوبہ بنایا۔ خیال یہ تھا کہ بھارت کی جدوجہد آزادی کے رہنماؤں کی پسماندہ یا چھپی ہوئی تاریخوں کو تلاش کیا جائے اور مرکزی دھارے کی داستانوں میں ان کی تاریخی تعاون کو سامنے لایا جائے۔ بہار، اتر پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، تریپورہ اور اڈیشہ بھر میں 190 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے اور ان میں پینٹنگ کے مقابلے، مباحثے، مضمون نویسی کے مقابلے، سیمینار، نکڑ نعت، طلبہ کے لیے ادارہ جاتی سرگرمیاں اور شامل ہیں۔ کرانتی تیرتھ کے تحت شہیدوں کے اہل خانہ کو بھی اعزاز اور مبارکباد دی گئی۔ اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد اب بھی جاری ہے۔
  11. ڈیجیٹل جیوت مہم: سنٹرل پارک، دہلی میں نصب اسکائی بیم لائٹ کے ذریعے، لوگوں نے ہمارے بہادروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ لوگوں کو ڈیجیٹل طور پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی گئی تھی، اور  تقریباً 97 لاکھ لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
  12. میری ماٹی میرا دیش: ایک ایسا پروگرام جس نے ہندوستانیوں کو ان کی سرزمین، تاریخ اور ورثے سے جوڑ دیا، اس کا مقصد قومی فخر کو فروغ دینا اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اب تک 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.33 لاکھ سے زیادہ شلافلکم تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اب تک تقریباً 4 کروڑ پنچ پران عہد کی سیلفیاں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ بہادری کے اعزاز کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ 31 اکتوبر کو، عزت مآب وزیر اعظم نے ہمارے ملک کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، امرت کلش میں مٹی ڈالی۔
  13. قلعہ اور کہانیہ اور ونڈر کیوز جیسی مہمات کے ذریعے جدوجہد آزادی میں ہندوستان کے قلعوں اور غاروں کے تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ جن جاتیہ گورَو دیوس کے ذریعے قبائلی مجاہدین آزادی کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا اور مجاہدین آزادی کی یاد میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں۔
  14. کرپوری ٹھاکر: وزارت ثقافت نے 24 جنوری 2024 کو کرپوری ٹھاکر جی کی پیدائش کی 100 سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی اور قربانیوں کو منایا۔ جدوجہد آزادی میں ان کی شراکت اور بطور سیاست داں  ان کی ایماندار عوامی زندگی کو ایک نمائش اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کے ذریعے پیش کیا گیا اور سکے جاری کیے گئے۔ ان کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر، حکومت ہند نے اعلان کیا کہ شری کرپوری ٹھاکر جی کو بعد از مرگ سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔
  15. ضلع کی چھوٹی سطح پر بھارت کی جدوجہد آزادی سے جڑے لوگوں، واقعات اور مقامات سے وابستہ داستوں کو دریافت کرنے اور دستاویز بند کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ ریپوزٹری مرتب کی گئی ہے۔ آج تک، تقریباً 14500 داستانیں پورٹل پر مرتب اور اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔ ان کہانیوں کی بڑے پیمانے پر عنوان - لوگ اور شخصیات، واقعات اور واقعات، پوشیدہ خزانے - تعمیر شدہ اور قدرتی ورثہ، اور زندہ روایات اور فنی شکل کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے ۔

تمام وزارتیں/محکمے، ریاستی حکومتیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ان سے منسلک/ماتحت/خودمختار ادارے، پی ایس یوز وغیرہ اپنے اپنے بجٹ سے ان کے ذریعے منعقد ہونے والے پروگراموں پر خرچ کرتے ہیں اور اے کے اے ایم کے لیے کوئی علیحدہ بجٹ نہیں ہے۔

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4458



(Release ID: 2002779) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi