شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

ای -ساکشی موبائل ایپلی کیشن

Posted On: 05 FEB 2024 4:38PM by PIB Delhi

اعدادوشمار اور  پروگرام کے نفاذ کی وزارت، کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کی وزارت کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اعدادوشمار اور پروگرام کی وزارت مسلسل بنیادوں پر، معزز ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے دی گی نئی تجاویز/نمائندگیاں بشمول رائے موصول  کرتی اور اس کی جانچ کرتی ہے تاکہ ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت رہنما خطوط کو بہتر بنایاجاسکے۔یہ نئی تجاویز/ رائے اور نمائندگیاں مناسب عمل کے بعد موصول کی جاتی ہیں۔

ایم پی ایل اے ڈی اسکیم ہر رکن پارلیمنٹ کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ لوگوں کی مقامی طور پر محسوس کی گئی ضروریات کی بنیاد پر پائیدار کمیونٹی اثاثوں کی تخلیق پر زور دیتے ہوئے ترقیاتی نوعیت کے کاموں کی سفارش کرے۔

ایم پی ایل اے ڈی ایس ای ساکشی موبائل ایپلی کیشن سہولت اور رسائی فراہم کرتی ہے، جوارکان پارلیمنٹ کو پروجیکٹس کی تجویز، ان کا پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بناتی ہے، ابھرتی ہوئی ضروریات یا مسائل کے لیے تیز ردعمل کو قابل بناتی ہے۔ مزید یہ کہ موبائل ایپلی کیشن ارکان پارلیمنٹ کو ان کے مجوزہ منصوبوں کی صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں فوری اپ ڈیٹ فراہم کرکے شفافیت کو فروغ دے گی اور یہ معلومات کے زیادہ موثر تبادلے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ اور متعلقہ حکام کے درمیان رابطے کو ہموار کرے گی۔

 

*****

ش ح ۔ ح ا  ۔ ج ا

U. No.4437

 



(Release ID: 2002732) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Telugu