بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے درجے کی صنعتوں  کے لئے قرض

Posted On: 05 FEB 2024 3:38PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانے درجے کی صنعتوں  کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں ایم ایس ایم ایز  کو قرض  تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے جاری اسکیموں سمیت مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات  درج ذیل  ہیں:

  • وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے  پروگرام ( پی ایم ای جی پی) جو کہ  قرض سے منسلک سبسڈی کا ایک بڑا پروگرام ہے جس کا مقصد خود روزگار پیدا کرنا ہے۔
  • غیر کارپوریٹ، غیر  زرعی  چھوٹی/ بہت چھوٹی صنعتوں کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی ) ۔
  • پی ایم وشوکرما اسکیم: سال  2023-24 سے 2027-28  کی مدت کے دوران نافذ کرنے کے لیے 13000 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ یہ مرکزی  سیکٹر  کی اسکیم  ہے۔ اس اسکیم  کا مقصد ان دستکاروں اور  ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کو جو  18  قسم کے کاروبار میں اپنے اوزار کااستعمال ہیں، انہیں قرض تعاون سمیت  شروع  سے آخر تک مکمل مدد فراہم کرنا ہے۔
  • قرض کی فراہمی کے نظام کو مضبوط کرنا اور بہت چھوٹی، چھوٹی  صنعتوں  کے سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ  قرض میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ عمل آسانی کے ساتھ اور بلا ضمانت نیز تیسرے فریق کی گارنٹی کے بغیر انجام دیا جائے گا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ پانچ کروڑ روپے ، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض گارنٹی اسکیم کے ذریعہ فراہم کیے جاتے ہیں؛
  • گیارہ جنوری 2023 کو ادیم اسسٹ پلیٹ فارم کا آغاز غیر رسمی بہت چھوٹی صنعتوں  (آئی ایم ای) کو ایم ایس ایم ای کے باضابطہ دائرے میں لانے کے لیے  کیا گیا تاکہ  وہ ترجیحی شعبے کے قرضے کے تحت فوائد حاصل کرسکیں؛
  • ترجیحی شعبے کے قرضے کے فوائد حاصل کرنے کے مقصد سے خوردہ اور تھوک تاجروں کو ایم ایس ایم ایز کے طور پر شامل کرنا، 2 جولائی 2021 کی تاریخ سے یہ نافذ العمل ہے؛
  • ایم ایس ایم ایز کی حیثیت میں اوپر کی طرف تبدیلی کی صورت میں 3 سال کے لیے غیر ٹیکس فوائد میں توسیع؛
  • کارپوریٹ اور دیگر خریداروں بشمول سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز) سے ایم ایس ایم ایز کی تجارتی وصولیوں کی مالی اعانت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد فنانسرز کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے تجارتی قابل وصول ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس):
  •   سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ کے ذریعے 50,000 کروڑ روپے ایکویٹی انفیوژن؛
  • ایم ایس ایم ایز سمیت کاروباروں کے لیے 5 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ( ای سی ایل جی ایس) کا اعلان کووڈ-19  عالمی وبا کے دوران ایم ایس ایم ایز میں کریڈٹ گیپ کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم 31 مارچ2023 تک جاری تھی۔
  • گزشتہ پانچ سال اور رواں برس کے دوران  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے  وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے  پروگرام ( پی ایم ای جی پی) اور قرض  گارنٹی اسکیم کی کارکردگی کے اہم اعداد و شمار ذیل میں دیئے گئے ہیں:

وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے  پروگرام:

 

مالی سال

امداد یافتہ اکائیاں

پیدا  کئے گئے روزگار کا تخمینہ

2018-19

73,427

5,87,416

2019-20

66,653

5,33,224

2020-21

74,415

5,95,320

2021-22

1,03,219

8,25,752

2022-23

85,167

6,81,336

2023-24   

30 جنوری 2024 تک

65,324

5,22,592

 

بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے قرض  گارنٹی سکیم:

 

مالی سال

منظور شدہ گارنٹیوں  کی تعداد

رقم (روپے کروڑ  میں)

2018-19

4,35,520

30,169

2019-20

8,46,650

45,851

2020-21

8,35,592

36,899

2021-22

7,17,020

56,172

2022-23

11,65,786

1,04,781

2023-24

31 جنوری 2024 تک

11,02,548

1,35,668

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م ع۔ ن ا۔

U-4432

                          



(Release ID: 2002729) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Punjabi