نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 (کے آئی ڈبلیو جی) کی افتتاحی تقریب آج لیہہ کے این ڈی ایس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی
لداخ میں باکسنگ، تیر اندازی اور ایتھلیٹکس میں کھیلو انڈیا سینٹر آف ایکسی لینس شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
Posted On:
02 FEB 2024 5:37PM by PIB Delhi
لداخ میں پہلی بار منعقدہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کی نوانگ دورجے اسٹیڈیم میں شروعات ہوئی پندرہ ریاستیں اور دو سرکاری ادارے پانچ دنوں میں آئس ہاکی اور آئس سکیٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سرمائی کھیلوں کا دوسرا حصہ جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 21 فروری سے 25 فروری تک منعقد ہوگا۔
لداخ کے لیے اس خاص دن پر، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کے منتظمین کے لیے ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے متاثر کن خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کس طرح کھیلو انڈیا ہندوستان کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔ "ہم نے ابھی تمل ناڈو میں انتہائی کامیاب کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اختتام کو دیکھا۔ جنوبی سرے سے شمالی سرے تک، کھیلو انڈیا کا سفر اور روح بلا روک ٹوک جاری ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کھیلو انڈیا سرمائی کھیل اس جذبے کی مزید عکاسی کرتے ہیں، جس کا مقصد چیمپئن کی پرورش اور جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں کو عالمی سطح پر موسم سرما کے کھیلوں کے اہم مقامات کے طور پر متعارف کروانا ہے " ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں اب کھیلو انڈیا سینٹر آف ایکسی لینس ہوگا۔ جمعہ کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، یونین ٹیریٹری آف لداخ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ پہلی بار کسی بڑے قومی پروگرام کی میزبانی کرنے والے مرکز کے زیر انتظام خطے کے لیے بہترین تحفہ تھا۔
لداخ میں کھیلو انڈیا سینٹر آف ایکسی لینس اس مشکل خطے میں کھلاڑیوں کو فروغ دے گا۔ یہ سینٹر تین کھیلوں – ایتھلیٹکس، تیر اندازی اور باکسنگ کی خدمت کرے گا ۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کے لداخ میں ٹیلنٹ کو استعمال کرنے کے فیصلے کو پذیرائی ملی۔
ڈاکٹر مشرا نے کہا "یہ ٹائی اپ خطے کے کھلاڑیوں کو صحیح سہولیات حاصل کرنے اور اپنے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی بہترین ماہرین سے سیکھیں اور بین الاقوامی سطح تک پہنچیں۔ یقینی طور پر لداخ کے کھیلوں کی تاریخ میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
این ڈی ایس اسٹیڈیم میں ایک موٹلی ٹرن آؤٹ نے روایتی لوک رقص کا مشاہدہ کیا اور مقبول مقامی بینڈ، داشوگس کی طرف سے کچھ فٹ ٹیپنگ موسیقی پیش کی گئی۔ یوٹی-لداخ اور ہند- تبت سرحدی پولیس کے درمیان ایک نمائشی آئس ہاکی میچ کھیلا گیا ۔ میچ 0-0 سے ختم ہوا۔ ہندوستان بھر سے لڑکیوں کی ایک ٹیم کی طرف سے 500 میٹر کی شارٹ ٹریک آئس سکیٹنگ ایک اضافی دعوت تھی۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کے پہلے تمغوں کا فیصلہ بھی پہلے دن ہوا۔ اتر پردیش کے ایکلویہ جگل نے لڑکوں کے انڈر 17 شارٹ ٹریک (300 میٹر) اسکیٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس نے 31.81 سیکنڈ کا وقت طے کیا۔ آرو پٹوردھن (32.03) اور اودے کوٹھاری (32.60) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔ ان دونوں نے مہاراشٹر کی نمائندگی کی۔
لڑکوں کے 17 پلس شارٹ ٹریک اسکیٹنگ میں کرناٹک کے آکاش آرادھیا (32.81) نے گولڈ میڈل جیتا۔ مہاراشٹر کے سوجوئے تاپکیر (33.33) اور سمیت تاپکیر (34.33 سیکنڈ) دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
مردوں کی آئس ہاکی میں آٹھ اور خواتین کی آئس ہاکی میں چار ٹیموں نے بھی اپنی مہم شروع کر دی ہے۔ مردوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، خواتین راؤنڈ رابن لیگ کھیلیں گی۔ آئی ٹی بی پی مردوں اور عورتوں دونوں زمروں میں سرفہرست ہیں۔
جمعہ کو لیہہ کے این ڈی ایس اسٹیڈیم میں انڈر 17 بوائز شارٹ ٹریک (300 میٹر) اسپیڈ آئس اسکیٹنگ کے دوران ایکشن۔ (تصویر: ڈی آئی پی آر – لداخ)
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کے بارے میں
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کھیلو انڈیا کیلنڈر میں سالانہ ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اس سال جموں اور کشمیر کے یو ٹی کے ساتھ میزبان کے طور پر اپنا آغاز کر رہا ہے، جس نے 2020 سے کھیلوں کا انعقاد کیا ہے۔ لیہہ 2 سے 6 فروری تک کھیلوں کے پہلے حصے کا مقام ہوگا۔ یہ کھیل 21 سے 25 فروری کے درمیان گلمرگ منتقل ہونے والے ہیں۔ جبکہ لداخ کھیلوں کا انعقاد کرے گا -- آئس ہاکی اور اسپیڈ سکیٹنگ -- جموں و کشمیر سکی کوہ پیمائی، الپائن سکینگ، سنو بورڈنگ، نورڈک اسکی اور گینڈولا کا انعقاد کرے گا۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ،کھیلو انڈیا مشن کا حصہ ہے، جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دماغ کی تخلیق ہے۔ وزیر اعظم کی یہ کوشش ہے کہ وہ تمام قسم کے اولمپک کھیلوں کو اہمیت دیں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک فیڈر چینل تیار کریں جو ہندوستان کے لیے کھیلوں کی اعلیٰ ترین سطحوں پر چمک سکیں۔
میڈل کی تعداد کے لیے: https://winter.kheloindia.gov.in/medal-tally
ویب سائٹ کے لیے: https://winter.kheloindia.gov.in/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
4360
(Release ID: 2002302)
Visitor Counter : 85