وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جہازوں کو کھینچنے والی 25ٹی بولارڈ کشتی، مہا بلی کی ڈیلیوری


جہازوں کو کھینچنے والی پہلی 25 ٹی بولارڈ کشتی 02 فروری 24 کو این ایس آر وائی (کوچی) کے سپرد

Posted On: 03 FEB 2024 5:06PM by PIB Delhi

جہازوں کو کھینچنے والی 25ٹی بولارڈ پل (بی پی) کشتی، مہابلی ریئر ایڈمرل سبیر مکھرجی، این ایم، اے ایس وائی (کوچی) کی موجودگی میں 02 فروری 24 کو ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ کشتی حکومت ہند کی ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل کی ایک قابل فخر پرچم بردار ہے۔

جہازوں کو کھینچنے والی تین 25ٹی بی پی کشتیوں کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ حکومت ہند کی ’’آتم نر بھر  بھارت‘‘ پہل کے موافق میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرز ایس ایس پی ایل)، جو کہ  ایک ایم ایس ایم ای ہے، کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یہ کشتیاں انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنائی جا رہی ہیں۔ کشتیوں کی دستیابی بحری جہازوں اور آبدوزوں کو بحری جہازوں اور آبدوزوں کی برتھنگ اور ان برتھنگ کے دوران، موڑنے اور محدود پانیوں میں کام کاج کے دوران مدد فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے کام کاج سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ کشتیاں لنگر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کو آگ بجھانے میں بھی مدد فراہم کریں گی اور ان میں محدود تلاش اور بچاؤ آپریشنز کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(1)M860.jpeg

*****

ش ح – ق ت

U: 4387


(Release ID: 2002268) Visitor Counter : 105


Read this release in: Marathi , Hindi , English