عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دسمبر 2023 کے لیے‘‘سیکرٹریٹ اصلاحات’’کی ماہانہ رپورٹ کا 9واں ایڈیشن جاری


سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا میں کمی کے لیے، حکومت کی مہم میں نمایاں پیش رفت

دسمبر 2023 میں، سوچھتا مہم کے تحت، 1.07 لاکھ دفتری جگہوں کا احاطہ کیا گیا، 13.68 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، 226.87 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی

موصول ہونے والی 997314 شکایتوں میں سے 974315 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 260747 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ،جن میں سے 139331 فائلوں کو ختم کیا گیا

دسمبر 2023 میں، کل فائلوں کا 88فیصد، ای -فائلز ہیں اور کل رسیدوں کا 92.55فیصد، مرکزی سیکرٹریٹ میں ای-رسیدیں ہیں

وزارتوں/محکموں کو تاخیر، رسید التواء اور فائل کی حیثیت کی بین وزارتی نقل و حرکت پر پیش رفت دیکھنے کے لیے ای-آفس اینالیٹکس ڈیش بورڈ کو فعال کیا گیا

Posted On: 02 FEB 2024 5:09PM by PIB Delhi

مورخہ19 سے 25 دسمبر تک منعقدہ گڈ گورننس ہفتہ کی تعاقب میں،ڈی اے آر پی جی نے 3 اقدامات  (i) سوچھتا مہم اور کم سے کم التوا کو کم کرنا؛ (ii) فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ اور (iii) ای-آفس/ ای-آفس تجزیات کو اپنانےکے تحت تفصیلی تجزیہ کے ساتھ دسمبر 2023 کے لیے ‘‘سیکرٹریٹ ا صلاحات’’ پر ماہانہ رپورٹ شائع کی ہے ۔

ماہ دسمبر 2023 کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں:

  1. سوچھتا مہم اور التوا میں کمی: خصوصی مہم 3.0 کی رفتار دسمبر 2023 میں برقرار رہی۔
    1. 106888 دفاتر میں صفائی مہم چلائی گئی۔
  1.  دسمبر 2023 میں 13.68 لاکھ مربع فٹ  جگہ کو خالی کرایا گیا۔
  2. دسمبر 2023 میں اسکریپ ڈسپوزل سے 226.87 کروڑ روپے کی آمدنی۔
  3.  دسمبر 2023 میں 974315 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

2. فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ: مرکزی سیکرٹریٹ میں فعال فائلوں کے لیے اوسط لین دین کی سطح 2021 میں 7.19 سے کم ہو کر دسمبر 2023 میں 4.68 ہو گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکردگی بڑھانے کا اقدام اور اہم ٹیکنالوجی کو اپنانے کا اقدام کامیاب رہا ہے۔

 3. ای-آفس کا نفاذ اور تجزیات

  1. ای-آفس اینالیٹکس ڈیش بورڈ (https://vishleshan.eoffice.gov.in) وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات، پنشن  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 19 دسمبر 2023 کو اچھی حکمرانی کے ہفتے، 2023 کی افتتاحی تقریب میں شروع کیا تھا۔ وزارتیں/محکمے ای-آفس اینالیٹکس ڈیش بورڈ پر فائلوں کی حیثیت میں تاخیر، وصولی کے التواء اور بین وزارتی نقل و حرکت پر پیشرفت دیکھ سکتے ہیں۔
  2.  دسمبر، 2023 میں، کل فائلوں کا 88 فیصد ای-فائلز ہیں اور کل رسیدوں کا 92.55 فیصد ای-رسیدیں ہیں۔
  3. بہترین عوامل:

ڈی اے آر پی جی نے 19 دسمبر 2023 کو نئی دہلی میں خصوصی مہم 3.0 اور انیشیٹو فار انکریزنگ ایفیشینسی فار پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے بارے میں نئی دہلی میں قومی ورکشاپ منعقد کی ۔ ورکشاپ کی صدارت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کی۔ مرکزی مقررین میں سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے سکریٹری جناب انوراگ جین ،کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا؛ ماحولیات، جنگلات  اور آب وہوا کی تبدیلی کی سکریٹری محترمہ لیلا نندن، چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس جناب نتن گپتا؛ ایڈیشنل چیف سکریٹری (مہاراشٹر) محترمہ سجاتا سونک؛ ایڈیشنل چیف سکریٹری (اتر پردیش) ڈاکٹر دیوش چترویدی اور ممبرصلاحیت سازی کے کمیشن، جناب پری پروین پردیشی شامل تھے۔ انہوں نے اپنی وزارتوں/محکموں/ریاستوں میں کئے گئے اقدامات اور بہترین  طور طریقوں کو پیش کیا۔

  1.  شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت: اسٹور روم کو تفریحی کمرے میں تبدیل کر دیا گیا جس میں وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے نئی دہلی دفتر میں مختلف کھیلوں کی سہولیات موجود تھیں۔
  2.  اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ: ودیانجلی ،وزارت تعلیم کا اسکول رضاکارانہ انتظامی پروگرام  ہے جس کا مقصد ملک بھر میں کمیونٹی اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ اقدام صنعت سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے رضاکاروں کو جوڑتا ہے۔ کابینہ سکریٹریٹ نے ودیانجلی پروگرام کے تحت پرانے کمپیوٹر عطیہ کئے۔
  3.  ریلوے کی وزارت: تزئین کاری کے کاموں میں اسٹیشنوں کے اندر دیواروں کو چمکدار رنگوں سے  مزین کرنا، ٹکٹ کی کھڑکیوں کے ارد گرد دیواروں، سیڑھیوں اور ہر اسٹیشن کے لیے ایک منفردموضوع  کے ساتھ پیدل چلنے والے اوور پل شامل ہیں۔ ماٹونگا ریلوے اسٹیشن پر پرانے اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا۔

*****

U.No.4361

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 2002239)
Read this release in: English , Hindi