بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فیم انڈیا اسکیم کے مرحلہ- II کے تحت، الیکٹرک گاڑیوں کی 1341459 تعداد کی فروخت پر، الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والوں کو 5790 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی

Posted On: 02 FEB 2024 6:19PM by PIB Delhi

(ہائبرڈ) الیکٹرک وہیکلز (ایف اے ایم ای) کی تیز رفتار اپنانے اور مینوفیکچرنگ کے فیز-II کے تحت ،بجٹ کے مختص اور فنڈز کے اخراجات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

مالی سال

بجٹ مختص رقم

31 جنوری 2024 تک رقم کا استعمال

1

2019-2020

500.00 کروڑ روپئے

500.00 کروڑ روپئے

2

2020-2021

318.36 کروڑ روپئے

318.36 کروڑ روپئے

3

2021-2022

800.00 کروڑ روپئے

800.00 کروڑ روپئے

4

2022-2023

2897.84 کروڑ روپئے

2402.51 کروڑ روپئے

5

2023-2024

5171.97 کروڑ روپئے

1980.83 کروڑ روپئے

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے 25 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 68 شہروں میں، 2877 برقی گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی ہے۔ ان چارجنگ اسٹیشنوں میں سے 148 الیکٹرک وہیکل چارجنگ ا سٹیشن تعمیرہوچکے ہیں اور آپریشنل ہیں۔

بھاری صنعتوں کی  وزارت نے بھی 7432 الیکٹرک گاڑیوں کے عوامی چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (او او پی این جی) کی تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو 800 کروڑ روپئے کیپٹل سبسڈی کی بھی منظوری دی ہے۔

 فیم انڈیا اسکیم کے فیز- II کے تحت، 31 جنوری2024 تک الیکٹرک گاڑیوں کی 1341459 تعداد کی فروخت پر الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچررز کو 5790 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ (31جنوری2024 تک فیم-II پورٹل پر دعوی کردہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق): -

نمبرشمار

زمرہ گاڑی

گاڑیوں کی مجموعی تعداد

1.

دو پہیہ

11,85,829

2.

3 پہیہ

1,38,639

3.

4 پہیہ

16,991

میزان

13,41,459

مزید برآں، ایم ایچ آئی نے مختلف شہروں / ایس ٹی یوز/سرکاروں کی اکائیوں کے لیے 6862  ای- بسوں کی منظوری دی ہے۔ 3487 ای-بس ایس ٹی یوز کو 29 نومبر 2023 تک فراہم  کی جاچکی ہیں۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4365

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 2002200) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi