کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ایگزم لاجسٹکس کا جائزہ لینے اور بنیادی ڈھانچہ اور جدت طرازی میں پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے، 9ویں سروسز امپروومنٹ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا


ایگزم لاجسٹکس کو آسان بنانے کے لیے شپنگ بلوں کی بلک فائلنگ کو ترتیب دیا گیا

ای-لاگس پلیٹ فارم کو وسیع تر اپنانے سے، ایس آئی جی کو لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا اختیار حاصل ہے

Posted On: 02 FEB 2024 4:12PM by PIB Delhi

ایگزم لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، 9ویں سروسز امپروومنٹ گروپ (ایس آئی جی) کا اجلاس 31 جنوری 2024 کو صنعت کی فرورغ اور اندرونی تجارتی کے شعبے (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے لاجسٹک ڈویژن کی خصوصی سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا، سپیشل سیکرٹری، لاجسٹک ڈویژن، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت کی صدارت میں منعقد ہوا۔

نویں ایس آئی جی میٹنگ میں وزارتوں کی جانب سے صنعت کو درپیش ایگزم سے متعلقہ مسائل کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کی نمائش کا مشاہدہ کیا گیا۔ محکمہ محصولات نے شپنگ بلوں کی بڑی تعداد میں فائلنگ کی سہولت کے لیے ایک نئے نظام کے انضمام سے متعلق معلومات کا اشتراک کیا۔ اس اقدام سے عمل کو نمایاں طور پر ہموار کرنے کی توقع ہے۔ میٹنگ کی خاص بات الیکٹرانک لاگز (ای-لاگز) پلیٹ فارم کی پہچان اور کامیابی تھی، جو کہ لاجسٹک شعبے میں شراکداروں کو درپیش چیلنجوں کو تیزی سے حل کرنے اور حل کرنے میں ایس آئی جی کو بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ای-لاگز پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات میں ریئل ٹائم ایشو ٹریکنگ، محفوظ ڈیٹا شیئرنگ اور ہموار مواصلاتی چینلز شامل ہیں، جس کے نتیجے میں کاروبار اور تجارت کے لیے لاجسٹک چیلنجز کو حل کرنے کے لیے لگنے والے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور لاجسٹکس کی کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

ایس آئی جی  مداخلتوں کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ایئر فریٹ اسٹیشن پر عملے سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا مسئلے کا حل ہے۔ اس تناظر میں، محکمہ محصولات نے ایس آئی جی کے اراکین کو آگاہ کیا کہ ایئر فریٹ اسٹیشن، کاپاشیرا پر کسٹم عملے کی تعیناتی کو لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی کے تعاون سے محکمے کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

صنعتی  تنظیموں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) نے بی-2-بی ڈرافٹ پالیسی پر تبصرے کی دعوت دی ہے، جس میں حکومت اور صنعت کے شراکتداروں کے درمیان تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو ظاہر کیا گیا ہے۔

ایمیزون ای -کامرس کی نمائندگی نے بتایا کہ مشترکہ پارسل پالیسی کے نوٹیفکیشن سے ای- کامرس صنعت کو زبردست فائدہ ہوا ہے اور ریلوے پر پارسل فریٹ کی نقل و حرکت سے بھی صنعت کو مزید فائدہ ہونے کی امید ہے۔

شمال مشرقی خطے سے ربڑ کی مصنوعات کی نقل و حمل سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے تریپورہ اور کولکاتہ بندرگاہ کو جوڑنے والے آبی گزرگاہوں کے لیے ڈریجنگ کا ٹھیکہ دینے سمیت جاری اقدامات کا اشتراک کیا۔ متبادل راستوں کے استعمال جیسے کہ سونامورا ان لینڈ واٹر وے ٹرمینل، سبروم لینڈ پورٹ، اور انڈیا-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ کو بھی شامل کیا گیا۔ مزید برآں، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے نائٹ نیویگیشن سسٹم سمیت x724 آپریشنز کو آسان بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں 40 سے زائد شرکاء کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کیا گیا، جس میں وزارت خزانہ، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، اور ریلوے کی وزارت کے حکام شامل ہیں۔علاوہ ازیں فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشنز ان انڈیا (ایف ایف ایف اے آئی)، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)، اور کنٹینر شپنگ لائنز ایسوسی ایشن (سی ایس ایل اے)، ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسوچیم)، ہندوستان کی گودام ایسوسی ایشن (ڈبلیو اے آئی) کے علاوہ صنعت کے 9 نمائندے شامل ہیں۔

قومی  لاجسٹک پالیسی (این ایل پی) میں سب سے آگے، خدمات میں بہتری کا گروپ (ایس آئی جی)، ایک بین وزارتی ادارہ جاتی میکانزم کے طور پر کام کرتا ہے، جو لاجسٹک سیکٹر میں 30 سے زیادہ کاروباری تنظیموں کے ساتھ منسلک ہے۔

نویں ایس آئی جی میٹنگ حکومت اور صنعتی تنظیموں کے درمیان ایگزم لاجسٹکس شعبےمیں جدت طرازی، عمل کو ہموار کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کے نتائج کا ثبوت ہے۔

*****

U.No.4361

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 2002176) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi