ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کے کل براڈ گیج نیٹ ورک کے تقریبا 94 فیصد کی برقی کاری ہوچکی ہے

Posted On: 02 FEB 2024 4:58PM by PIB Delhi

 سال 2014-15 کے بعد سے بھارتی ریلوے نے براڈ گیج (بی جی) نیٹ ورک پر تقریبا 40،000 روٹ کلومیٹر کی برقی کاری مکمل کی ہے۔ برقی کاری میں 2004-14 کے درمیان تقریبا 1.42 کلومیٹر فی دن سے 2022-23 میں تقریبا 18 کلومیٹر / دن تک کافی اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال، بی جی نیٹ ورک پر 61،813 روٹ کلومیٹر کی برقی کاری کی گئی ہے، جو بھارتی ریلوے کے کل براڈ گیج (بی جی) نیٹ ورک کا تقریبا 94 فیصد ہے۔ بیلنس بی جی نیٹ ورک کی برقی کاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سال 2014-23 کے دوران برقی کاری پر 43,346 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2023-24 کے دوران برقی کاری کے لیے 8070 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

01.04.2023 تک بھارتی ریلوے میں 46,360 کلومیٹر کی کل لمبائی کے 459 ریلوے انفراسٹرکچر پروجیکٹس (189 نئی لائن، 39 گیج کنورژن اور 231 ڈبلنگ) منصوبہ بندی / منظوری / تعمیر کے مرحلے میں ہیں۔

یہ جانکاری ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4342



(Release ID: 2002075) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi