قانون اور انصاف کی وزارت
ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ: ملک کی ضلعی / ماتحت عدالتوں کو آئی سی ٹی کے قابل بنانے کے لیے قومی ای گورننس پروجیکٹ
Posted On:
02 FEB 2024 4:35PM by PIB Delhi
ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ ملک کی ضلعی / ماتحت عدالتوں کو آئی سی ٹی کے قابل بنانے کے لیے ایک قومی ای گورننس پروجیکٹ ہے جس کا مقصد عدالتی عمل کو تیز کرکے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے میں سہولت فراہم کرنا اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ مدعا علیہان ، وکلاء اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کو مقدمات کی صورت حال، احکامات / فیصلوں وغیرہ کے بارے میں شفاف آن لائن معلومات فراہم کرنا ہے۔ ای کورٹس کے پہلے مرحلے (2011-15) کا مقصد عدالتوں کی بنیادی کمپیوٹرائزیشن اور مقامی نیٹ ورک کنیکٹیویٹی فراہم کرنا تھا جس کے تحت کل 639.41 کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے (2015-2023) میں 18735 عدالتوں کو کمپیوٹرائز کرنے اور انھیں وائڈ ایریا نیٹ ورک (ڈبلیو اے این) سے مربوط کرنے کے علاوہ شہریوں پر مرکوز ای-سروسز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں 1670 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے مقابلے میں محکمہ انصاف نے 31 مارچ 2022تک منصوبے پر عمل درآمد کے لیے 1668.43 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
مرکزی کابینہ نے 13.09.2023 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں 7210 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات کے ساتھ ای کورٹس فیز 3 کو منظوری دی۔ اس کے بعد وزارت خزانہ کے ذریعے ہنگامی فنڈ سے ای کورٹس فیز تھری کے لیے 225 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جس میں سے 102.50 کروڑ روپئے بی ایس این ایل اور این آئی سی کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور 110.24 کروڑ روپئے مختلف ہائی کورٹس کو اسکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن ، ای سیوا کیندر ، موجودہ اور نئی قائم شدہ عدالتوں کے لیے آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ شمسی توانائی کا بیک اپ وغیرہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اخراجات کی تفصیلات مرحلہ وار ضمیمہ 1 میں منسلک کی گئی ہیں۔
یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے دی۔ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت وزیر مملکت برائے ثقافت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
—
ضمیمہ-1
لوک سبھا کے سوال نمبر 188 کے جواب میں 02/02/2024 کو ای کورٹس کے اخراجات سے متعلق بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سال
|
مختص فنڈ (کروڑ روپے)
|
جاری کردہ فنڈ جاری (کروڑ روپے)
|
2019-20
|
180.00
|
179.26
|
2020-21
|
180.00
|
179.31
|
2021-22
|
98.92
|
98.30
|
2022-23*
|
0.00
|
0.00
|
2023-2024
|
825#
|
212.79**
|
*۔ سال 2022-2023 کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا تھا کیونکہ دوسرے مرحلے کا کل خرچ 1670 کروڑ روپے ختم ہوچکا تھا اور تیسرے مرحلے کے لیے تفصیلی تخمینہ رپورٹ منظوری کے عمل میں تھی۔
** ۔ 10.01.2024 تک جاری کیا گیافنڈ
#۔ ای کورٹس فیز تھری کو مرکزی کابینہ نے 13.09.2023 کو منظوری دی تھی اور وزارت خزانہ نے 05.10.2023 کو بھارت کے ہنگامی فنڈ سے 225 کروڑ روپے جاری کیے تھے جس میں سے 102.50 کروڑ روپے بی ایس این ایل اور این آئی سی کے لیے اور 110.24 کروڑ روپے مختلف ہائی کورٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں 08.01.2024 کو آر ای 2023-24 کے تحت 600 کروڑ روپے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای کمیٹی کے ذریعہ منظور کردہ منصوبہ کے مطابق مختلف ہائی کورٹس کو مزید مختص کرنے کے لیے موصول ہوئے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4340
(Release ID: 2002071)
Visitor Counter : 71