وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے تشخیصی سال 2024-25 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارموں کو تشخیصی سال 2024-25 کے لیے پہلے ہی مطلع کر دیا ہے
Posted On:
02 FEB 2024 6:07PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے 2024 کے نوٹیفکیشن نمبر 19 مورخہ 31.01.2024 کے ذریعے، انکم ٹیکس ریٹرن فارم (آئی ٹی آر فارم) - 2، 3 اور 5 کو تشخیصی سال 2024-25 کے لیے مطلع کیا ہے۔ اس کے علاوہ، 2024 کے نوٹیفکیشن نمبر 16، مورخہ 24.01.2024 کے ذریعے، تشخیصی سال 2024-25 کے لیے آئی ٹی آر فارم-6 کو مطلع کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، تشخیصی سال 2024-25 کے لیے آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-4 کو 2023 کے نوٹیفکیشن نمبر 105 مورخہ 22.12.2023 کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا۔ تمام آئی ٹی آر فارم 1 سے 6 تک کو مطلع کر دیا گیا ہے اور یہ 1 اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
آئی ٹی آر-1 (سہج) وہ رہائشی افراد داخل کر سکتے ہیں جن کی کل آمدنی 50 لاکھ روپے تک ہے اور تنخواہوں، جائیداد اور دیگر ذرائع سے آمدنی ہوتی ہے۔ ایسے افراد اور ایچ یو ایف جن کی کاروبار یا پیشے سے آمدنی نہیں ہے [اور آئی ٹی آر فارم-1 (سہج) داخل کرنے کے اہل نہیں ہیں] آئی ٹی آر-2 داخل کر سکتے ہیں، جبکہ کاروبار یا پیشے سے آمدنی والے آئی ٹی آر فارم-3 فائل کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی آر-4 (سگم) رہائشی افراد، ایچ یو ایف اور فرموں (ایل ایل پی کے علاوہ) کے لیے ہے جن کی کل آمدنی 50 لاکھ روپے تک ہے۔ فرد، ایچ یو ایف اور کمپنیوں کے علاوہ دیگر افراد یعنی پارٹنرشپ فرم، ایل ایل پی وغیرہ آئی ٹی آر فارم-5 فائل کر سکتے ہیں۔ سیکشن 11 کے تحت استثنیٰ کا دعوی کرنے والی کمپنیاں آئی ٹی آر فارم-6 فائل کر سکتی ہیں۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت اور فائلنگ میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی آر میں تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔ بڑے پیمانے پر، انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں فنانس ایکٹ، 2023 کے ذریعے کی گئی ترمیم کی وجہ سے شامل کردہ تبدیلیوں کی ضرورت تھی۔ آئی ٹی آر فارم کے نوٹیفکیشن محکمہ کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں: www.incometaxindia.gov.in۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4330
(Release ID: 2002065)
Visitor Counter : 115