خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مالی سال 2024-25 میں صنفی بجٹ میں 38.6 فیصد اضافہ ہوا
کل مرکزی بجٹ میں صنفی بجٹ کا حصہ 2023-24 میں 5 فیصد سے بڑھ کر 2024-25 میں 6.5 فیصد ہو گیا
گزشتہ سال کے مقابلے میں صنفی بجٹ میں اس اضافے کا 87 فیصد 7 وزارتوں/ محکموں کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے لیے اضافی تفویض کی وجہ سے ہوا ہے
Posted On:
02 FEB 2024 5:59PM by PIB Delhi
جیسا کہ کل یعنی یکم فروری 2024 کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عبوری بجٹ 2024-25 میں روشنی ڈالی گئی ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پختہ یقین ہے کہ ہمیں چار بڑی ذاتوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، یعنی ’غریب‘، ’مہیلائیں‘ (خواتین)، ’یووا‘ (نوجوان) اور ’انّ داتا‘ (کسان)۔ ان کی ضروریات، ان کی خواہشات اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مالی سال 2024-25 میں صنفی بجٹ میں 38.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جھلکیاں ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں:-
- 43 وزارتوں/محکموں/مرکز زیر انتظام علاقوں نے 2023-24 میں 2.23 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں 2024-25 کے صنفی بجٹ بیان (بجٹ تخمینہ) میں کل 3.09 لاکھ کروڑ روپے کی اطلاع دی ہے۔
- حصہ A یا حصہ B میں 38 وزارتوں/محکموں اور 5 یو ٹی کی اطلاع دی گئی ہے۔
- حصہ A میں 22 وزارتوں/محکموں اور 5 یو تی کی اطلاع دی گئی (100 فیصد خواتین کی مخصوص اسکیمیں)
- حصہ B میں 31 وزارتوں/محکموں اور 4 یو ٹی کی اطلاع دی گئی (خواتین کے لیے 30 سے 99 فیصد بجٹ مختص)
- جی بی ایس 2024-25 میں رپورٹ کردہ صنفی بجٹ کی مقدار 2023-24 کے بجٹ تخمینوں سے 38.6 فیصد زیادہ ہے۔
- کل مرکزی بجٹ میں صنفی بجٹ کا حصہ 2023-24 میں 5 فیصد سے بڑھ کر 2024-25 میں 6.5 فیصد ہو گیا۔
- گزشتہ سال کے مقابلے میں صنفی بجٹ میں اس اضافے کا 87 فیصد 7 وزارتوں/ محکموں کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں کے لیے اضافی تفویض کی وجہ سے ہوا ہے:
- وزارت داخلہ
- الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت
- iii. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
- iv. چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت
- پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
- vi. پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ، اور
- دیہی ترقی کا محکمہ
وزارت بجلی اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے پہلی بار صنفی بجٹ کے بیان 2024-25 میں رپورٹ دی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
02-02-2024
U: 4328
(Release ID: 2002039)
Visitor Counter : 109