وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پون کمار نے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات میں چیف ایڈوائزر (لاگت) کا چارج سنبھالا

Posted On: 02 FEB 2024 6:18PM by PIB Delhi

کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) کی منظوری کے بعد، جناب پون کمار، آئی سی او اے ایس نے یکم فروری 2024 کو کو لیول-17 (اپیکس لیول) میں وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے کے چیف ایڈوائزر (لاگت) کا چارج سنبھال لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017BIP.jpg

جناب کمار 1992 بیچ کے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے تحت انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس کے افسر ہیں۔ چارج سنبھالنے سے پہلےجناب کمار ایڈیشنل چیف ایڈوائزر (لاگت) کا چارج سنبھال رہے تھے۔

جناب کمار ایک قابل کوسٹ اکاؤنٹنٹ ہیں اور مختلف وزارتوں/محکموں اور خود مختار اداروں جیسے ٹیرف کمیشن، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈائرکٹر جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز، محکمہ اقتصادی امور، محکمہ پبلک انٹرپرائزز وغیرہ میں مختلف عہدوں پر  کام کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔

جناب کمار نے وزارت خزانہ کے محکمہ پبلک انٹرپرائزز میں سی پی ایس ای کی کارکردگی کی جانچ کے لیے ویب پر مبنی آن لائن ڈیش بورڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس پہل کو ایک سرکردہ تھینک ٹینک نے 2022 میں ’ای گورننس‘ زمرے میں ’گولڈ ایوارڈ‘ سے نوازا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4332


(Release ID: 2002035) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi