صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماہواری سے متعلق حفظان صحت کے طریقوں پر اپ ڈیٹ


3,13,255 آنگن واڑی اور 3,69,461 اسکول دیہی ہندوستان میں نوخیز  لڑکیوں میں ماہواری سے متعلق حفظان صحت کے فروغ کے لیے اسکیم کو نافذ کرتے ہیں

Posted On: 02 FEB 2024 3:12PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  آج لوک سبھا میں تحریری جواب بتایا کہ  وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی اسکیم جس کا عنوان ہے ’’دیہی ہندوستان میں نوخیز لڑکیوں میں ماہواری سے متعلق حفظان صحت کو فروغ دینے کی اسکیم‘‘ دیہی علاقوں میں 10-19 سال کی عمر کی نوخیز لڑکیوں کے درمیان ماہواری کی حفظان صحت کو نوخیر تولیدی  جنسی صحت  کے حصے کے طور پر فروغ دیتی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق 3,13,255 آنگن واڑی اور 3,69,461 اسکول دیہی علاقوں میں ماہواری کے حفظان صحت کے طریقوں کو فروغ دینے کے مقصد سے اس اسکیم کو نافذ کررہے ہیں۔

اسکیم کو فروغ دینے میں آشا کارکنان اہم کردار ادا کرتی  ہیں۔ وہ سینیٹری نیپکن کے پیک کے چھ روپے کے چھ نیپکن  کو  رعایتی شرح پر تقسیم کرنے کے ذمہ دار ہیں اور  نوخیز لڑکیوں کے  علاقوں میں ان کے ساتھ ماہانہ ملاقاتوں کا اہتمام کرتی ہیں  تاکہ صحت کے مختلف مسائل بشمول ماہواری سے متعلق حفظان صحت  کے انتظامات پر غور کیا جا سکے۔

پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت، حکومت نے جن اوشدھی سوویدھا سینیٹری نیپکنز فی پیڈ ایک  روپے میں خواتین کے لیے شروع کیے ہیں تاکہ سستی قیمتوں پر ماہواری کی صحت کی خدمات کی آسانی سے دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسکولوں میں نوخیز لڑکیوں میں ماہواری کے محفوظ اور صحت بخش طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اسکولوں میں موجودہ خدمات کی فراہمی اور صحت کے فروغ کے طریقہ کار کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ای سی اور بی سی سی سرگرمیاں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے قومی صحت مشن کے تحت متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پروگرام برائے  منصوبہ نفاذ (پی آئی پی ) میں موصولہ تجاویز کے مطابق نوخیز  لڑکیوں اور دیگر  فریقوں  میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کی جاتی ہیں ۔ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U-4307

                          



(Release ID: 2001870) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Telugu