وزارت آیوش

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راشٹریہ آروگیہ میلے کا افتتاح کیا


قومی آروگیہ میلے آیوش سیکٹر میں تنوع، اختراع اور صحت کی دیکھ بھال کے ہندوستانی روایتی ادویات کے نظام کی بھرپور وراثت کو ظاہر کرتے ہیں: جناب سربانند سونووال

‘ہر دن ہر گھر آیوش’ مہم لوگوں کو ہندوستانی روایتی ادویاتی نظامات کے فوائد پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے

Posted On: 01 FEB 2024 8:07PM by PIB Delhi

قومی آروگیہ میلے آیوش سیکٹر میں تنوع، اختراعات اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے ہندوستانی روایتی میڈیسن سسٹم کی بھرپور وراثت کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بات آیوش اور جہاز رانی، بندرگاہی آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال نے آیوش کی وزارت  کے اشتراک سے جناب پورن چندر گپتا اسمارک ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ قومی آروگیہ میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔  جناب سونووال نے یہ بھی کہا کہ قومی آروگیہ میلہ اہم ہے اور آیوش سیکٹر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ‘ہر دن ہر گھر آیوش’مہم لوگوں کو ہندوستانی روایتی ادویاتی نظامات  کے فوائد پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FK2D.jpg

وزیرموصوف  نے مزید بتایا کہ "ہدف بنائے گئے 12500 آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز میں سے 9000 سے زیادہ صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک میں آیوش کی وزارت کے قیام کو صرف 9 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے اور وزارت نے اس مختصر مدت میں بڑی اور خاص کامیابیاں حاصل کی ہیں۔’’

آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آیوش ایک درخت کی مانند ہے جس کے نیچے کئی طبی نظام پنپتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی آیوش مشن کے تحت آیوش کو ملک کے ہر ضلع میں لے جانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں بھی کافی ترقی ہوئی ہے۔ آیوش ریسرچ پورٹل میں اب تک چالیس ہزار سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں شائع ہو چکی ہیں۔ سکریٹری نے اس بات پر خصوصی خوشی کا اظہار کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے گجرات کے جام نگر میں گلوبل سنٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن (جی سی ٹی ایم ) قائم کیا جو کسی بھی ترقی پذیر ملک میں اقوام متحدہ کا پہلا آؤٹ پوسٹ ہے۔

قومی آروگیہ میلہ یکم فروری 2024 سے 4 فروری 2024 تک وزارت آیوش کے تعاون سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے، یہ ہندوستان کی بھرپور شفا یابی کی روایات کا ایک متحرک امتزاج ہے، جس میں آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی شامل ہیں؎ ۔ یہ یومیہ تقریب صحت کی دیکھ بھال میں ملک کی متنوع ثقافت اور تاریخی میراث کے متحرک عہد نامہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ روایتی نظام طب کاجشن  منانے اور اس کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر آگے بڑھتا ہے، جس میں مجموعی فلاح و بہبود پر زور دیا جاتا ہے۔

اس تقریب کا انعقاد آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی کے فوائد اور اصولوں کو ظاہر کرنے، بیداری پیدا کرنے اور مجموعی صحت و تندرستی کے طور طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی، پریکٹیشنرز، ماہرین اورمحبین کے درمیان تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلے شائقین، کاروبار اور دکانداروں کو آیوش سسٹم سے متعلق مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے جگہ فراہم کر رہے ہیں۔

اس تقریب میں کچھ اہم جھلکیاں ہیں جیسے ویلینس ورکشاپس اور سیمینار، آیوروید، یوگا، یونانی، سدھ، نیچروپیتھی اور ہومیوپیتھی کی نمائشیں، مفت صحت سے متعلق مشاورت، ثقافتی پروگرام۔

مرکزی وزیر کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سکریٹری راجیش کوٹیچا، ڈی ڈی جی وزارت آیوش ستیہ جیت پال اور آل انڈیا آیوروید انسٹی ٹیوٹ کی ڈائرکٹر تنوجا نیسری اس تقریب میں موجود تھیں۔

******

  ش ح۔م م ۔رم

U-4291  



(Release ID: 2001738) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi