وزارت دفاع

وائس ایڈمرل لوچن سنگھ پٹھانیا نے حکومت ہند کےچیف ہائیڈروگرافر  کے طور پر چارج سنبھالا

Posted On: 01 FEB 2024 7:01PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل لوچن سنگھ پٹھانیا نے یکم فروری 2024 کو  حکومت  ہند کے چیف ہائیڈرو گرافر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ہائیڈروگرافی کے ماہر ایڈمرل لوچن سنگھ نے 1990 میں ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ فلیگ آفیسر نے بحری جہاز درشک اور ساندھیاک کو کمانڈ کیا ہے۔ تین دہائیوں سے زیادہ  عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے پورے ملک اور آئی او آر  میں ہائیڈرو گرافک سروے کیے جن میں آئی ایم بی ایل  ثالثی اور سندربن کے ڈیلٹا میں نئے چارٹ کی تیاری کا چیلنجنگ کام شامل ہے۔ انہیں رائل نیوی  کے ایچ ایم ایس بل ڈوگ میں خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے بحریہ کے سلیکشن بورڈ کے نائب صدر اور انٹرویو لینے والے افسر اوراین ایچ کیو  میں پرنسپل ڈائریکٹر (ہائیڈروگرافی)، آفیسر انچارج، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (این ایچ او) اور جوائنٹ چیف ہائیڈروگرافر کے طور پر کئی اہم ساحلی تقرریاں  حاصل کی ہیں ۔

فلیگ آفیسر نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں اور انٹرنیشنل میری ٹائم اکیڈمی (آئی ایم او)، ٹریسٹ، اٹلی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج  (ڈی ایس ایس سی)، ویلنگٹن اور کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ (سی ڈی ایم)، سکندرآباد کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹر اور عثمانیہ یونیورسٹی سے ماسٹر آف مینجمنٹ اسٹڈیز (ایم ایم ایس) کی ڈگری حاصل کی۔ ایڈمرل بحری حدود کی حد بندی سے متعلق بین الاقوامی سمندری قوانین کے ماہر ہیں اور انہوں نے خصوصی اقتصادی زون سے آگے سمندری حدود اور توسیعی براعظمی شیلف کے تصفیے سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بہت  اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)KHY6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4285

 

 

 

 



(Release ID: 2001661) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi