سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
عبوری بجٹ 2024-25 وکست بھارت @2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اختراعات اور اسٹارٹ اپ پر زور کی عکاسی کرتا ہے: سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
سن رائز ٹیکنالوجی میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا ایک بڑا فنڈ ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کے لیے ایک سنہری دور کی نشاندہی کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
"بایو ٹکنالوجی کلیدی محرک ہوگی کیونکہ ہمارا مقصد پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کو حاصل کرنا ہے اور امرت کال کے دوران وکست بھارت کے سنکلپ کو پورا کرنا ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
01 FEB 2024 6:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ عبوری بجٹ 2024-25 وکست بھارت @2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اختراعات اور اسٹارٹ اپ پر زور کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے عبوری بجٹ کا حوالہ دیا جس میں سن رائز ٹیکنالوجی میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ تجویز کیا گیا ہے۔ جیسا کہ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا، "یہ ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کے لیے ایک سنہرے دور کی نشان دہی کرے گا،" انہوں نے مزید کہا، یہ ایسے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرے گا جو ہمارے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کی طاقتوں کو یکجا کرتے ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، کے وزیر مملکت پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ کے پیش ہونےکے فوراً بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا "اختراع اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لیے عبوری یونین بجٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کےفنڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے ساتھ دفاع میں ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ایک نئی اسکیم اور بایو اسٹارٹ اپس اور بایو اکانومی کی تکمیل کے لیے ایک خصوصی بایو مینوفیکچرنگ اسکیم – یہ سب کچھ وزیر جناب نریندر مودی کی 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سائنس و ٹکنالوجی کا بہترین استعمال کرنے کے بارے میں واضح اور پختہ یقین کی طرف اشارہ کرتا ہے " ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سائنس اور ٹکنالوجی میں خود انحصاریت سے دفاعی شعبے کے لیے ڈیپ ٹیک ٹکنالوجی کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کی جانے والی مجوزہ نئی اسکیم کو بھی تقویت ملے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ویکسین کی ایک سیریز تیار کرنے میں وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے محکمہ بایوٹیکنالوجی کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عبوری بجٹ میں بیماری کی روک تھام کے لیے 9-14 کی عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر کے خلاف ٹیکہ کاری کی تجویز دی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ستمبر 2022 میں ڈی بی ٹی اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے کے ذریعہ تیار کردہ سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے ہندوستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین "سرواوک" کا اعلان کیا تھا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عبوری بجٹ میں بایو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری کی ایک نئی اسکیم جیسے بایو ڈی گریڈ ایبل پولیمر، بایو پلاسٹک، بائیو فارماسیوٹیکل اور بائیو ایگری ان پٹ بھی تجویز کی گئی ہے جو ماحول دوست متبادل فراہم کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ "ڈی بی ٹی اس اسکیم میں ایک بار پھر کلیدی کردار ادا کرے گا جو ماحول دوست ترقی کو فروغ دیتا ہے اور آج کے استعمالی مینوفیکچرنگ کے نمونے کو از سرنو تخلیق کے اصولوں کی بنیاد پر تبدیل کرنے میں مدد کرے گا۔"
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر خزانہ نے تیل کے بیجوں میں زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کرکے ’خود انحصار ہندوستان ‘کی حکمت عملی کا بھی حوالہ دیا۔ اس کے علاوہ، سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر نے کہا، عبوری بجٹ نیلی معیت کے حصول کے لیے آب و ہوا سے متعلق لچکدار سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "آنے والے سالوں میں، "نیلی معیشت" ہندوستان کی مجموعی معیشت میں ایک اہم تعاون پیش کرے گی اور وزیر اعظم مودی کے ذریعہ اعلان کردہ ڈیپ اوشین مشن اس کا بنیادی جزو ہوگا۔
علوم ارضیات کی مرکزی وزارت کے ذریعہ شروع کئے گئے سمندری مشن کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان کا مقصد معدنیات جیسے گہرے سمندر کے وسائل کی کھوج کے لیےمتسیا نامی آبدوز میں تین افراد کو 6000 میٹر کی گہرائی تک بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن آئندہ دو سے تین سالوں میں پورا ہونے کی امید ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، عبوری بجٹ روف ٹاپ سولر ڈیولپمنٹ سے جوڑ کر بجلی کی سبسڈی کے لیے ایک پائیدار اور ماحول دوست نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مقامی شمسی توانائی کے مینوفیکچرر کو فروغ دیتا ہے جو ڈسٹری بیوشن گرڈز کو بجلی واپس فروخت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا "جیسا کہ ہندوستان 2070 تک نیٹ زیرو کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، جیسا کہ پی ایم مودی نے وعدہ کیا تھا، بجٹ تقریر میں بھی ای وی ایکو سسٹم کی توسیع پر زور دیا گیا ہے" ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان تمام اقدامات کو مزید فروغ ملے گا جب جولائی میں مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "مداخلتیں پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے حصول اور امرتک ال کے دوران وکست بھارت کے سنکلپ کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی کو تحریک فراہم کریں گی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
4284
(Release ID: 2001645)
Visitor Counter : 93