کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ کے تین سی ایس آر اقدامات کا افتتاح کیا

Posted On: 01 FEB 2024 11:27AM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 31 جنوری 2024کو کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طور پر ایجوکیشنل کنسلٹنٹس لمیٹڈ (ای ڈی سی آئی ایل)، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ٹاٹا اسٹرائیو کے تعاون سے شروع کیے جانے والے تین اقدامات کا افتتاح کیا۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’وکست بھارت‘ اور ’ڈیجیٹل بھارت‘ کے وژن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس پرمسرت موقع پر، سکریٹری، وزارت کوئلہ جناب امرت لال مینا، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کوئلہ، محترمہ روپندر برار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

 

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور ایجوکیشنل کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ای ڈی سی آئی ایل) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا مقصد کول بیئرنگ ریاستوں میں 12ویں تک کے اسکولوں میں اسمارٹ کلاس روم اور کمپیوٹر لیبارٹری کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس سے 200 اسکولوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس کے لیے تخمینہ سی ایس آر خرچ 27.08 کروڑ روپے ہے۔ سرکاری کول کمپنیوں کے سی ایس آر اقدام کے تحت ایک ہزار اسمارٹ کلاس روم پہلے ہی لیس ہو چکے ہیں۔

 

 

کول فیلڈ کے آس پاس کی کمیونٹیز کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ساتھ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ہر ماتحت ادارے میں کثیر ہنر مند ترقیاتی ادارے قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ بنیادی مقصد بیس لائن سروے اور مارکیٹ کی ضروریات کی بنیاد پر نوجوانوں کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ سنٹرل کول لمیٹڈ (سی سی ایل) اور بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) میں 2024-25 میں پائلٹ بنیادوں پر چلائے جائیں گے، اور اس کے بعد دیگر کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ذیلی اداروں تک انہیں وسعت دی جائے گی۔

کوئلے کی کانوں کے محیطی علاقے میں 655 بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ مند روزگار یقینی بنانے کے لیے، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے ٹاٹا اسٹرائیو (TATA STRIVE) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس میں چار مراکز - ناگپور، وارانسی، کامروپ- آسام اور چندواڑہ میں اسسٹنٹ الیکٹریشن، کامس شیف، ایف اینڈ بی اسٹیورڈ، ہاؤس کیپنگ اور فرنٹ آفس کے ساتھیوں کی تربیت کا احاطہ کیا جائے گا۔ اسی خطوط پر ٹاٹا اسٹرائیو کے ساتھ چلائے جانے والے ایک پائلٹ پروگرام میں، تربیت یافتہ افراد کو 100 فیصد روزگار کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کو بھارت کی ترقی اور برادریوں کو با اختیار بنانے کے لیے ایک ذمہ دار شراکت دار بننے کی تعریف کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4268


(Release ID: 2001533)