دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے وائی-این آر ایل ایم نے اپنے 9.96 کروڑ اراکین کے لیے ایس ایچ جی کی زیر قیادت خوراک، غذائیت، صحت، اور صفائی کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے دو روزہ علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 01 FEB 2024 1:35PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودے یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)، دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے ایک دو روزہ علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 17 ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایم) کے ساتھ دیگر اہم اسٹیک ہولڈروں نے ہندوستان بھر میں سیلف ہیلپ گروپس کے 9.98 کروڑ سے زیادہ اراکین اور ان کے گھرانوں کے لیے خوراک، غذائیت، صحت اور صفائی (ایف این ایچ ڈبلیو) کے نتائج کو بہتر بنانے کا روڈ میپ تیار کرنے کے سلسلے میں غور و خوض کیا۔ طبی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی، صنعت کاری اور معاش، کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش رودرپا پاٹل ورکشاپ کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ انٹرپرینیورشپ اینڈ لائیولی ہوڈ، کرناٹک، محترمہ اوما مہادیون اور جوائنٹ سکریٹری، ایم او آر ڈی محترمہ اسمرتی شرن بھی موجود تھیں۔

 

 

ڈاکٹر شرن پرکاش رودرپا پاٹل نے غربت کے خاتمے کے پروگراموں کی کامیابی کے لیے خواتین کے عزم اور لگن کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری نیپکن کی پیداوار جیسی آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیاں ایس ایچ جی خواتین کر سکتی ہیں جو انہیں پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ جی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور بینکوں کے ساتھ روابط کو آسان بنانے جیسے ٹھوس اقدامات خواتین کی اجتماعی قوت کو مزید مضبوط کریں گے۔

خواتین کی اجتماعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ اوما مہادیون نے کہا کہ کرناٹک میں 6000 گرام پنچایتوں میں خواتین کے لیے ایس ایچ جی کا ایک کمرہ ہونا چاہیے۔ خواتین روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے انداز میں تجویز کردہ رویے کی تبدیلی کو اپنا کر متاثر کن بن جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے اجتماعات کے ذریعے ایف این ایچ ڈبلیو کی مداخلتوں میں ہم آہنگی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

 

 

ڈی اے وائی-این آر ایل ایم میں ایف این ایچ ڈبلیو انضمام کی ضرورت کے تناظر کو ترتیب دیتے ہوئے، محترمہ اسمرتی شرن نے کہا کہ کثیر جہتی غربت لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے کے لیے ایک اہم رکاوٹ ہے۔ غذائیت سے بھرپور ملک کی طرف بڑھنے اور خواتین کے لیے ذریعہ معاش کو بڑھانے کی سمت میں ایف این ایچ ڈبلیو مداخلتوں کی نمایاں موجودگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم او آر ڈی دیہی برادریوں میں بہتر غذائیت، صحت اور صفائی ستھرائی کے پہلوؤں میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے لائن منسٹریز کے ساتھ تعاون کرے گی۔

 

 

کنکلیو کا مقصد دیہی برادریوں کی صحت، غذائیت اور صفائی کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت ملک بھر میں سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی خواتین کی جانب سے کی جانے والی جاری کوششوں اور مداخلتوں سے حاصل کردہ آموزش کو مضبوط کرنا تھا۔ خواتین کی قیادت میں ایس ایچ جی اور اس کے فیڈریشنز سماجی رویے میں تبدیلی کے ذریعے صحت کے متلاشی رویے کو فروغ دیتے ہیں۔

مختلف ریاستی دیہی روزی روٹی مشنز کے اہلکاروں نے دیہی برادریوں میں غذائیت اور صحت کی بہتر حالت کے لیے خواتین کی قیادت میں ایس ایچ جی نیٹ ورک کی طرف سے شروع کی گئی وسیع سرگرمیوں پر روشنی ڈالی؛ خواتین اور بچوں کے محکمے؛ صحت، کمیونٹی ریسورس پرسن (سی آر پی) کے ساتھ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے زمینی تجربات اور سفر کا اشتراک کیا۔

 

 

ماہرین، محققین، ماہرین تعلیم، باہمی اہداف رکھنے والی ترقیاتی ایجنسیوں، اور لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ایک تعاملی پینل مباحثہ ہوا جس میں دیہی کمیونٹیز کو اچھی صحت اور بہتر معاش کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایف این ایچ ڈبلیو کے پہلوؤں کو مضبوط کرنے پر غور کیا گیا۔

تمل ناڈو، اوڈیشہ اور کرناٹک کے تقریباً تین کمیونٹی ریسورس پرسن نے ایف این ایچ ڈبلیو کی زمینی سرگرمیوں پر غور کیا اور متعلقہ تجربات کا اشتراک کیا جس سے کمیونٹیز میں مؤثر نتائج برآمد ہوئے۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4266


(Release ID: 2001458) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi