زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت نے آج نئی دہلی کے پوسا میں گرلز ہاسٹل اور چَیَن بھون کا افتتاح کیا


وزیر اعظم کی قیادت میں مرکز، زراعت اور کسانوں کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے: جناب منڈا

ہمارے کسانوں کو کہیں پیچھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ خود کفیل اور بااختیار بننا چاہیے: وزیر زراعت

پوسا میں جھارکھنڈ کے قبائلی کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت، فیلڈ کا دورہ

Posted On: 31 JAN 2024 6:32PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی کے پوسا میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) میں ایگریکلچرل سائنٹسٹس ریکروٹمنٹ بورڈ (اے ایس آر بی) کے گرلز ہاسٹل ’’فالگنی‘‘ اور ’’چین بھون‘‘ کا افتتاح کیا۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور جناب کیلاش چودھری، ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، اے ایس آر بی کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے کمار، آئی اے آئی آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VIR4.jpg

اپنے خطاب میں جناب منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت زرعی شعبے اور کسانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے بھی منصوبہ بند طریقے سے زراعت اور متعلقہ شعبوں نیز کسانوں کے مفاد میں کام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی چاہتے ہیں کہ ہمارے کسان خود کفیل اور بااختیار بنیں اور ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کے بازاروں میں سپلائی کرنے کے قابل ہوں۔ اس کے لیے زرعی انفرا اسٹرکچر کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہمارے کسان پیچھے نہ رہیں، اس کے لیے کاشت کاری کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم سیٹلائٹ کی مدد سے لوگوں کو زراعت کے شعبے میں کام کرنے کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔ کرشی وگیان کیندر بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ کسانوں کی آمدنی میں مدد کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ’’پردھان منتری کسان سمان‘‘ (پی ایم کسان) اسکیم سمیت کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ سنکلپ کے ساتھ ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WWZM.jpg

جناب منڈا نے تقریب میں موجود جھارکھنڈ کے قبائلی کسانوں سے کہا کہ وہ ان جدید ٹیکنالوجیز کو آگے لے جانے میں اپنا حصہ ڈالیں جس کے لیے انہوں نے یہاں تربیت حاصل کی ہے اور فیلڈ کے دورے کے دوران سیکھے اور سمجھے گئے بہترین طور طریقوں کو دور دراز کے علاقوں تک پہنچایا جائے۔ جناب منڈا نے کہا کہ پوسا میں نایاب بیجوں اور پودوں کے تحفظ کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ معیار اور غذائیت پر توجہ دیتے ہوئے یہاں تحقیقی کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QOVL.jpg

جناب منڈا نے دیگر کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا جن میں ہندوستان کا دنیا کی 5ویں سب سے بڑی معیشت بننا، جی- 20 کی صدارت کے ذریعے عالمی دوست بننا، کورونا بحران کا بہادری سے سامنا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر پاٹھک اور چیئرمین ڈاکٹر سنجے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RZCL.jpg

آئی اے آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ’’فالگنی‘‘ میں 500 کمرے ہیں۔ فوڈ کورٹ، سولر انرجی سسٹم، رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم، جنریٹر بیسڈ پاور بیک اپ، وائی فائی نیٹ ورک، آر او پینے کا پانی، فائر فائٹنگ کا نظام، پارکنگ، لفٹ سمیت تمام سہولیات اس ہاسٹل میں فراہم کی گئی ہیں۔ پروگرام کے دوران آئی سی اے آر، آئی اے آئی آر، اے ایس آر بی کے افسران، سائنس دان، اساتذہ، طلباء اور کسان بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E0T3.jpg

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 4208


(Release ID: 2000983) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi