وزارت دفاع
دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے مسقط میں بھارت -عمان مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کی 12ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی
بھارت اور عمان کے درمیان دفاعی سازوسامان اور آلات کی خریداری پر مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے
Posted On:
31 JAN 2024 5:48PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارمانے نے 31 جنوری 2024 کو مسقط میں عمان کی وزارت دفاع کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزابی کے ہمراہ بھارت -عمان مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی(جے ایم سی سی)کی12ویں میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے بھارت اور عمان کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور اس کی تعریف کی۔مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی(جے ایم سی سی)کی میٹنگ میں تربیت، مشترکہ مشق، معلومات کے تبادلے، اوشنوگرافی، جہاز سازی اور ایم آر او کے شعبوں میں تعاون کے بہت سے نئے شعبوں پر غور کیا گیا، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے دفاعی صنعتوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی مصروفیات کو مزید فروغ دینے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارت- عمان کے مشترکہ وژن دستاویز پر’مستقبل کے لیے شراکت داری‘ کے عنوان سے سلطنت عمان کے سربراہ مملکت، سلطان سلطان ہیثم بن طارق کے دسمبر 2023 کے دورے کے دوران اپنایا گیا۔ دفاعی سکریٹری اور سکریٹری جنرل نے دفاعی مواد اور آلات کی خریداری سے متعلق ایک مفاہمت نامہ(ایم او یو)پر دستخط کیے۔یہ مفاہمت نامہ دفاعی تعاون کے ایک نئے شعبے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔
عمان کے دو روزہ دورے کے دوران سیکریٹری دفاع نے سیکریٹری جنرل سے دو طرفہ بات چیت بھی کی۔ بات چیت کے دوران جناب گریدھر ارمانے نے ملکی دفاعی صنعت کی صلاحیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ وہ عمان کی مسلح افواج کے ساتھ ایک نتیجہ خیز شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ عمان کی طرف سے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
سکریٹری دفاع نے سکریٹری جنرل اور ان کے وفد کو دفاعی صنعتی صلاحیت بالخصوص ایرو اسپیس اور بحری شعبوں میں مشاہدہ کرنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
سکریٹری دفاع نے 30 سے 31 جنوری 2024 تک سکریٹری جنرل، وزارت دفاع، سلطنت عمان ڈاکٹر محمد بن نصیر بن علی الزابی کی دعوت پرعمان کا دورہ کیا۔
عمان خلیجی خطے میں ہندوستان کے قریبی دفاعی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور دفاعی تعاون ہندوستان اور عمان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔ دونوں ممالک اسٹریٹیجک شراکت داری کے نظریے کے تحت کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
**********
ش ح ۔م ع۔ن ع
U. No.4204
(Release ID: 2000947)
Visitor Counter : 113