بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ہندستان کے میری ٹائم آپریشنز کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے تبدیل کرتے ہوئے، جناب سونووال کل ساگر سیتو (این ایل پی- میرین) میں میری ٹائم سنگل ونڈو اور ایم ایم ڈی  ماڈیولز کا آغاز کریں گے


این ایل پی میرین ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد آئی ٹی  کا استعمال کرتے ہوئے لاجسٹک کمیونٹی کے تمام فریقوں کو جوڑنا ہے

Posted On: 31 JAN 2024 5:18PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال ساگر سیتو (این ایل پی-ایم) پلیٹ فارم پر دو جدید ڈیجیٹل ماڈیولز، میری ٹائم سنگل ونڈو (ایم ایس ڈبلیو) اور مرکنٹائل میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ (ایم ایم ڈی) کا آغاز کریں گے۔ لانچ کی تقریب کل یہاں منعقد ہوگی، جو ملک میں ایک زیادہ جدید اور ہموار سمندری منظر نامے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

ساگر سیتو (این ایل پی-ایم) میں میری ٹائم سنگل ونڈو (ایم ایس ڈبلیو) ماڈیول، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا نظام ہے جو سرکاری حکام، بندرگاہ آپریٹرز، اور بین الاقوامی سمندری تجارت میں ملوث فریقوں کے درمیان سمندری معلومات اور دستاویزات کو الیکٹرانک  طور پرجمع کرانے، پروسیسنگ اور تبادلے کے قابل بناتا ہے۔ اس ماڈیول کا کامیاب تجربہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے اہلکار کے ساتھ شپنگ ایجنٹس، تجارتی ایسوسی ایشنز اور تمام بڑی بندرگاہوں کے پورٹ آفیشلز کے ساتھ کیا گیا۔

ساگر سیتو (این ایل پی-ایم) میں مرکنٹائل میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ (ایم ایم ڈی) ماڈیول، جو کہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو جہاز کی حراست اور جہاز کی رہائی کی حالت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ایم ایم ڈی  ماڈیول ساگر سیتو پلیٹ فارم میں جہاز کے سروے کی معلومات کا اشتراک کرنے میں مرکنٹائل میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ کی مدد کرے گا۔

یہ ماڈیولز بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ذریعے مستقبل میں سمندری شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے کیے گئے وسیع تر ڈیجیٹل اقدامات کا حصہ ہیں۔

************

ش ح۔  اک     ۔ م  ص

 (U: 4202 )



(Release ID: 2000913) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu