سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہارڈ کروم ملمع کاری کے لئےماحول دوست، اعلیٰ کارکردگی کا متبادل مزید پائیدار کوٹنگز پیدا کر سکتا ہے

Posted On: 31 JAN 2024 12:10PM by PIB Delhi

 ہائی ویلوسٹی ایئر فیول اسپریئنگ کے ذریعے پتلی سخت سطح کی کوٹنگز کی ترکیب کی ایک نئی تکنیک، کار کے پرزوں، اوزاروں اور باورچی خانے کے برتنوں میں استعمال ہونے والی ہارڈ کروم ملمع کاری کے لیے ایک ماحول دوست محفوظ متبادل کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کروم پلیٹنگ کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ سخت ہوتی ہے  اور  یہ خراب نہیں ہوتی۔تاہم، یہ کرومیٹس، فلورائٹس، اور ہیکساویلنٹ کرومیم پر مشتمل ہوتا ہے جس کی نوعیت سرطان کاباعث بنتی ہے۔ اس نے تحقیق کاروں  کی طرف سے  ایک محفوظ ماحول دوست متبادل کی تلاش شروع کر دی ہے جو ایک مساوی یا خرابی سے پاک  لیکن کریک فری کوٹنگ فراہم کرے۔ صنعتی طور پر قابل قبول سطح کی کھردرے پن کے ساتھ پتلی کوٹنگ کا ڈی پوزیشن کفایتی ہے کیونکہ اس کے لیے کم پاؤڈرکی  ضرورت ہوتی ہے اور گرائنڈنگ  کے  بہت سے عمل  کی ضرورت نہیں پڑتی۔

تھرمل اسپرے تکنیکوں کا ایک گروپ ہے جس میں مختلف صنعتی ایپلی کیشنز کے لیے کوٹنگز کی وسیع اقسام جمع کی جاتی ہیں تاکہ ٹوٹ پھوٹ کو کم کیا جا سکے اور سڑنے گلنےسےروکا جاسکے۔ جب کہ روایتی تھرمل ا سپرے تکنیکوں کے ساتھ، موٹائی زیادہ ہوتی ہے اور مطلوبہ موٹائی اور کھردرا پن  حاصل کرنے کے لیے کئی بار پیسنے اور پالش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک نئی تکنیک جسے ہائی ویلوسٹی ایئر فیول  کہا جاتا ہے، جس میں کم درجہ حرارت اور زیادہ پارٹیکل ویلوسیٹی شامل ہے، باریک سائز کے پاؤڈر (5-15 یوایم) کا استعمال کرتے ہوئے کوٹنگز کو ڈیپازٹ کر سکتی ہے۔

اے آر سی آئی کے سائنس دانوں، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک خودمختار ادرہ ہے،نے ٹنگسٹن، کوبالٹ، اور کرومیم(ڈبلیو سی -10سی او -4 سی آر) کی دھاتوں کے  مرکب کی پتلی سخت کوٹنگز کی ہائی ویلوسٹی ایئر فیول اسپریئنگ ذریعے ترکیب کی۔ پتلی کوٹنگز کو ٹارچیز  کے ساتھ مختلف صلاحیتوں کے ساتھ اور مختلف نوزل سائز کے استعمال سے ڈیپازٹ کیا گیا تھا۔

50 یو ایم موٹائی اور تقریباً  1.5 یو ایم سطح کی کھردرے پن والی کوٹنگز اسٹین لیس اسٹیل کے سبسٹریٹس پر حاصل کی گئیں۔ ٹارچ کی قسم اور نوزل ڈیزائن نے کوٹنگز کی خصوصیات کو کافی متاثر کیا۔ روایتی ہارڈ کروم پلیٹنگ(ایچ سی پی) کے مقابلے ایچ وی اے ایف  اسپرے کی گئی پتلی ڈبلیو سی -10سی او -4 سی آر کوٹنگز کے ساتھ سلائیڈنگ ویئر کی اعلیٰ کارکردگی دیکھی گئی۔ اسی طرح، کوٹنگ پر گلنے سڑنے سے متعلق  کئے گئے مطالعے اور ایچ سی پی  کے ساتھ موازنہ سے یہ ظاہر ہوا کہ نئی تکنیک ہائیڈرولک شافٹ، والوز، پسٹن راڈز، بالز اور اسی طرح کے بھاری بھرکم ایپلی کیشنز کے لیے ای سی پی  کا ایک بہتر متبادل ہو سکتی ہے۔

مؤخر الذکر کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے اسپرے شدہ پتلی سرمیٹ کوٹنگز کے ساتھ ہارڈ کروم پلیٹنگ کا موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ جمع شدہ پتلی تھرمل اسپرے شدہ ڈبلیو سی  -10سی او -4 سی آر کوٹنگز کی سطح کی کھردرے پن کی  ایک ترتیب ہے جس کی شدت ہارڈ کروم سے زیادہ ہے۔

مزید، ہموار سطح اور تقریباً 50 یو ایم  کوٹنگ موٹائی حاصل کرنے کے لیے کوٹنگ کو مشینی حالت میں جمع کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوٹنگ  کے بعد فنشنگ آپریشنز کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے جو ایچ سی پی  سے بہتر مزاحمت کا حامل ہونے کے ساتھ پروسیسنگ اور خام مال کی لاگت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

جرنل آف تھرمل اسپرے ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والے مطالعہ سے توقع کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سطح کے پگھلنے اور/یا آکسیڈیشن کے بغیر مطلوبہ زیادہ سے زیادہ تھرمل توانائی کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گی جبکہ ویئر ریسسٹنٹ میں اضافہ  کے لیے وافر کائنیٹک توانائی کے ذریعے کثیف   مائیکرو اسٹرکچرل خصوصیات کو برقرار رکھے گی۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1007/s11666-023-01563-9

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں: ڈاکٹر پی سریش بابو، ای میل: pitchuka@arci.res.in

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XIWL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IJMO.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JKJP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CU9V.jpg    https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00511VI.jpg

********

ش ح۔ ف ا ۔ ج

Uno-4190



(Release ID: 2000812) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi