پارلیمانی امور کی وزارت

حکومت نے 31 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے عبوری بجٹ اجلاس سے قبل سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی


پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے پارلیمنٹ کے کام  کاج کوخوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے فعال تعاون کی اپیل کی

اس اجلاس میں  10 دنوں کے دوران کل 8 نشستیں  ہوں گی

Posted On: 30 JAN 2024 7:08PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کے عبوری بجٹ اجلاس 2024 کے آغاز سے قبل آج یہاں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر ، جناب پرہلاد جوشی نے مطلع کیاکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بروز بدھ مورخہ ، 31 جنوری، 2024 کو شروع ہوگا اور سرکاری  کام کاج سے متعلق ضرورتوں کے پیش نظر، یہ اجلاس  بروز جمعہ، 9 فروری، 2024 کو ختم ہوسکتا ہے۔10 دن کے اس اجلاس کے دوران 8 نشستیں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اجلاس بنیادی طور پر سال 25-2024کے عبوری  مرکزی بجٹ سے متعلق مالیاتی کاروبار کے لیے وقف ہو گا اور صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث ہو گی، تاہم اس اجلاس کے دوران ضروری قانون سازی اور دیگر کام بھی کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرکزی حکومت کے سلسلے میں سال24-2023 کے لیے ضمنی مطالبات زر پر بھی بحث کی جائے گی اور ووٹنگ کی جائے گی۔اس کے علاوہ ، انہوں نے کہا کہ25-2024 کے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کا عبوری بجٹ پیش کرنے اوراس پربحث و مباحثے کے ساتھ ساتھ مالی سال24-2023 کے لیے جموں اور کشمیر کے مرکزکے زیر انتظام علاقے کےضمنی مطالبات زربھی پیش کئے جائیں گے اور ووٹنگ بھی کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AAYH.jpg

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ایوان کے فلور پر متعلقہ پریذائیڈنگ افسروں کی طرف سے ضابطوں کے طریقہ کار کے تحت اجازت دی گئی کسی بھی مسئلے پر  بحث کے لیے ہمیشہ  تیار ہے ۔ انہوں نے تمام پارٹی قائدین سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے فعال تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی۔اس میٹنگ میں کامرس اور صنعت،صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھی شرکت کی، جو راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر بھی ہیں، ان کے علاوہ قانون اور انصاف کی وزارت میں (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت،پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور خارجی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن بھی اس میٹنگ میں موجو تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q16T.jpg

 

میٹنگ کے اختتام پر، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد، مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ میں اہم مسائل اٹھانے کے لئے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں مجموعی طور پر تیس سیاسی جماعتوں کے کل پینتالیس رہنماؤں نے شرکت کی۔

***********

 

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.4184



(Release ID: 2000782) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi