وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کل ایم او ای- اے آئی سی ٹی ای سرمایہ کاروں سے متعلق نیٹ ورک تقریب کا افتتاح کریں گے
Posted On:
30 JAN 2024 9:42PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کل (31 جنوری 2024) تعلیم کی وزارت- اے آئی سی ٹی ای سرمایہ کاروں سے متعلق نیٹ ورک کا افتتاح کریں گے۔
اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے کے مورتی بھی شام 6 بجے ہوٹل دی للت، نئی دہلی میں مہمان خصوصی کے طور پر افتتاح کے موقع پر موجود ہوں گے۔ چیئرمین، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئر مین پروفیسر ٹی جی۔ سیتارام، وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھے جیرے، ممبر سکریٹری پروفیسر راجیو کمار اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔
ایم او ای- اے آئی سی ٹی ای انوسٹر نیٹ ورک ،اے آئی سی ٹی ای اور وزارت تعلیم کے جدت طرازی کے شعبہ (ایم آئی سی) کی طرف سے مشترکہ طور پر قائم کی گئی ایک اہم اور غیر معمولی پہل قدمی ہے جس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں اختراعات اور صنعت کاری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔نیٹ ورک کا مقصد ابتدائی مرحلے کے طالب علم یا فیکلٹی کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس کو اہم مالی معاونت، سرپرستی اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنا ہے۔حکومتی فنڈنگ کے علاوہ ، وزارت تعلیم اس منفرد نیٹ ورک کے ذریعے طلباء اور فیکلٹی کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک کے ذریعے، سرمایہ کاروں کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جڑنے اور تعاون کرنے کا خصوصی موقع بھی ملے گا۔
اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی۔ سیتارام نےاس بات کو اجاگر کیا ،’’ایم او ای- اے آئی سی ٹی ای سرمایہ کاروں سے متعلق نیٹ ورک‘ کو ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرمایہ کاروں کو اختراعی ذہنوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اختراعی اور صنعت کاری کے میدان میں بامعنی روابط اور تعاون قائم کیا جا سکے،جووکست بھارت 2047 @ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
اے آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھے جیرے نے کہاکہ’’جدت کاروں اور سرمایہ کاروں کا یہ اشتراک، جدت طرازی اور کاروباری صلاحیت نیز صنعت کاری کے جذبےکو مزید فروغ دے گا،ٹیلنٹ کو پروان چڑھائے گا، اور سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرے گا۔یہ صرف اداروں میں نہیں بلکہ خیالات میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں ہے۔ نہ صرف موجودہ دورمیں، بلکہ کل کے وعدے میں بھی ‘‘۔
متنوع شعبوں سے خصوصی طور پر 50 سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں کوایم او ای- اے آئی سی ٹی ای سرمایہ کار نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی وزیر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن ہوگا تاکہ وہ بصیرت افروز خیالات کا تبادلہ کریں اور تعلیم، ٹیکنالوجی اور اختراع کے مستقبل کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کریں۔
سرمایہ کاروں کے اس نیٹ ورک کا مزید مقصد یہ ہے کہ سرمایہ کاروں اور تبدیلی لانے والی تعلیمی پہل قدمیوں کے درمیان فرق کو ختم کیا جائے، اورتعلیم اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے۔یہ پہل قدمی جدت طرازی اور صنعت کاری کے لیے ایک اور درخشاں نیز متحرک ماحولیاتی نظام کی تشکیل سے متعلق وزارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.4178
(Release ID: 2000771)
Visitor Counter : 61