نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2024 کے میسکٹ، اسنو لیپرڈ ‘شین -ای -شی’ (شان) کی نقاب کشائی


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 2 فروری کو این ڈی ایس اسٹیڈیم، لیہہ میں کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کریں گے

Posted On: 30 JAN 2024 6:54PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا میسکٹ اور لوگو آج لانچ کیا گیا۔ سرمائی کھیلوں کا پہلا حصہ پہلی بار 2 سے 6 فروری تک مرکز کے زیر انتظام علاقے  لداخ میں منعقد کیا جائے گا۔ سرمائی کھیل  ایتھلیٹوں کے لئے کافی اہم ہیں۔  دوسرا حصہ جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 21 سے 25 فروری تک منعقد ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MASH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LTB8.jpg

خطے کی روایت اور حیاتیاتی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، کھیلو انڈیاسرمائی  گیمز 2024 کا میسکٹ ایک اسنو لیپرڈ ہے۔ اسے لداخ کے علاقے میں ‘شین-ای- شی’ یا شان کا نام دیا گیا ہے۔

کھیلوں کا لوگو، جو ہندوستانی ترنگے کے ساتھ نمایاں ہے، دلکش سرزمین کی انفرادیت اور ہونےوالے بہت سے کھیلوں کی عکاسی کرتا ہے۔ گیمز کا لوگو گیمز کے مقام لیہہ میں چانسپا میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر دھرم چکرا (دھرم کا گھومنے والا پہیہ) کے ساتھ مکمل ہے۔

لوگو اور میسکٹ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) اور نوجوانوں کے امور اور کھیلو کی وزارت ، حکومت ہند میں سکریٹری (کھیل)محترمہ سجاتا چترویدی کی موجودگی میں آن لائن لانچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل جناب سندیپ پردھان حکومت ہند اور مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 2 فروری کو این ڈی ایس اسٹڈ یم، لیہہ   میں  کھلیوں کی افتتاحی تقریب کا آغاز کریں گے۔ دو ڈسپلنز - آئس ہاکی اور اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلے لیہہ میں تین مقامات پر ہوں گے۔

بریگیڈیئر مشرا نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا کہ لداخ کو پہلی بار کھیلوں کے ایک حصے کی میزبانی کرنے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ‘‘لداخ موسم سرما کے کھیل کی جگہ ہے۔ ہم ایک ایماندارانہ آغاز کر رہے ہیں اور ہم صرف میزبان کے طور پر ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔جناب سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہوگا اور میزبان کے طور پر لداخ انتظامیہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسنو لیپرڈ کا تعلق جموں و کشمیر اور لداخ کے 3200 میٹر سے زیادہ اونچائی والے علاقوں سے ہے۔ یہ ہندوستان کی دیگر ہمالیائی ریاستوں اور نیپال، تبت، بھوٹان، چین، اور وسطی ایشیا سمیت پڑوسی ممالک میں اونچائی والے علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

ایک اسنو لیپرڈ کو میسکٹ کے طور پر رکھنے کا خیال جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور لداخ کے محکمہ کھیل کا تھا۔ میسکٹ مقامی لوگوں کے بلند پہاڑوں  پر ترقی کے مسائل، خطے کے نازک ماحولیات کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت اسنو لیپرڈکے قدرتی مسکن کے تحفظ اور مستقبل کے لیے اس کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے تحفظ کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

کھیلو انڈیا سرمائی گیمز 2024 کے بارے میں

کھیلو انڈیا سرمائی گیمز 2024 کھیلو انڈیا کیلنڈر میں سالانہ ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اس سال مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں اور کشمیر کے ساتھ میزبان کے طور پر اپنا آغاز کر رہا ہے، جس نے 2020 سے گیمز کا انعقاد کیا ہے۔ لیہہ میں  2 سے 6 فروری تک کھیلوں کے پہلے حصے کا انعقاد ہوگا۔ یہ کھیل 21 سے 25 فروری کے درمیان گلمرگ میں ہوں گے۔ لداخ آئس ہاکی اور اسپیڈ اسکیٹنگ کھیلوں کا انعقاد کرے گا  جبکہ  جموں و کشمیر سکی کوہ پیمائی، الپائن ا سکینگ، اسنو بورڈنگ، نورڈک سکی اور گینڈولا کا انعقاد کرے گا۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کھیلو انڈیا مشن کا حصہ ہیں، جس کا تصور عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےدیا تھا۔ وزیر اعظم کی یہ کوشش ہے کہ تمام قسم کے اولمپک کھیلوں کو اہمیت دی جائے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک فیڈر چینل تیار کیا جائے جو ہندوستان کے لیے کھیلوں کی اعلیٰ ترین سطحوں پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

*****

ش ح۔ ف ا ۔ ج

Uno-4180


(Release ID: 2000768) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Kannada